نعت رسول

سلام بہ بارگاہ خیرالانام ﷺ

ہرگھڑی مصطفٰی پر درود و سلام
خاتم الانبیا ٕ پر درود و سلام

جن کی آمد سے ہرسو اجالا ہوا
یہ زمیں سج گٸی آسماں بھی سجا
چاند کی چاندنی شمس کی روشنی
ان سے ہی نور سارے جہاں کو ملا
اے دیوانوں اٹھو پھر پڑھو جھوم کر
آمد مصطفٰی پر دورد و سلام

ہرگھڑی مصطفٰی پر درود و سلام
خاتم الانبیا ٕ پر درود و سلام

جن کو معراج کی شب بلایا گیا
عرش اعظم کا مہماں بنایا گیا
لامکاں کا وہ جلوہ دکھاکر انھیں
جس طرح ان کا رتبہ بڑھایا گیا
سارے نبیوں میں جو خاص ممتاز ہے
اس رسول خدا پر درود و سلام

ہرگھڑی مصطفٰی پر درود و سلام
خاتم الانبیا ٕ پر درود و سلام

یانبی مجھ پہ چشم کرم کیجیے
دور میرا بھی ہرایک غم کیجیے
شہر طیبہ میں جاٶں یہ ارمان ہے
پوری خواہش اے شاہ امم کیجیے
آپ کے در پہ آکر پڑھوں باادب
”دل سے فضل و عطاپردرود وسلام“

ہرگھڑی مصطفٰی پر درود و سلام
خاتم الانبیا ٕ پر درود و سلام

حشر میں بھی بچاٸیں گے بدکار کو
ہاں ملے گی شفاعت خطاکار کو
باغ جنت میں جاٸیں گے پیارے نبی
اپنے دامن میں لیکر گنہ گار کو
حشر کی دھوپ میں جس کا سایہ ملا
ان کی نوری ردا پر درود و سلام

ہرگھڑی مصطفٰی پر درود و سلام
خاتم الانبیا ٕ پر درود و سلام

شہر طیبہ تو خوابوں میں جاتے ہیں ہم
ان کے قدموں میں یوں دل جھکاتے ہیں ہم
ساری دنیا کی بھرتا ہے جو جھولیاں
اس شہنشاہ کو دکھڑا سناتے ہیں ہم
کوٸی در سے کبھی خالی لوٹا نہیں
مصطفٰی کی سخا پر درود و سلام

ہرگھڑی مصطفٰی پر درود و سلام
خاتم الانبیا ٕ پر درود و سلام

شہر طیبہ کو جانے کا پیغام دو
صاحب آب کوثر یہی جام دو
محسنِ بے نوا نے لکھا ہے سلام
دست رحمت سے پھر اس کو انعام دو
پاک چوکھٹ پہ آکر پڑھوں شوق سے
سارے اہل وفا پر درود و سلام

ہرگھڑی مصطفٰی پر درود و سلام
خاتم الانبیا ٕ پر درود و سلام

نتیجۂ فکر: محسن دیناج پوری
بانی ۔وجدان نیشنل اسکول اسلام پور مغربی بنگال
آل انڈیا و جدان بزنس گروپ

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے