سیدنا احمد کبیر رفاعی

امام رفاعی کی سرکار اقدسﷺ سے بے انتہا محبت اور اس کا انعام

از قلم: شاہ عالم رضوی
نائب پرنسپل: دارالعلوم امام احمد رضا،بندیشرپور سدھارتھ نگریو۔پی۔ انڈیا

بھارت اور عراق یہ دونوں ممالک اولیاے کرام کے مسکن کہے جاتے ہے، جہاں بے شمار اولیاے عظام کے مزارات مقدسہ آج بھی زیارت گاہ خلائق ہیں، جن کے فیضان کرم سے ایک زمانہ مالامال ہورہا ہے اور تا قیام قیامت ان کے فیوض و برکات سے ہمارے قلوب واذہان میں ایمان کی جگمگاہٹ رہے گی۔ ایسی ہی ایک متبرک شخصیت عراق کے شہر ام عبیدہ میں آرام فرما ہے جنھیں سلطان الاولیاء سید احمد کبیر رفاعی علیہ الرحمہ کہا جاتا ہے۔
یہ ایک ایسی ذات ہے جس کے فضائل ومناقب کا بیان ہم جیسے نااہلوں کے بس میں کہاں؟ ان کی عظمت ورفعت کا کیا کہنا جن کی ایک خواہش پر خود نبی پاک صاحب لولاک ﷺ نے مزار پرانوار سے اپنے دست مبارک کو نکال کر بوسہ دینے کا شرف اعزاز بخشا اور یہی نہیں بلکہ قطب الاقطاب غوث الاغیاث سرکار غوث اعظم جیلانی علیہ الرحمہ جیسے سرکردہ اولیاے کرام کی موجودگی میں آپ کو یہ اعزاز ملا۔ اور یہ آپ کی سرکار رسالت مآب ﷺ سے انتہائی درجہ کی محبت کا نتیجہ رہا جو آپ کو یہ اعزاز ملا۔
اللہ رب العزت ہمیں آپ کے فیضان کرم سے تادیر مالامال فرمائے۔آمین

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

آسان ہندی زبان میں اسلامی، اصلاحی، ادبی، فکری اور حالات حاضرہ پر بہترین مضامین سے مزین سہ ماہی میگزین نور حق گھر بیٹھے منگوا کر پڑھیں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے