اہل بیت منقبت

یادِ سیدنا امام حسن مجتبیٰ رضی اللہ عنہ

از: سلمان رضا فریدی صدیقی مصباحی مسقط عمان

لَختِ دلِ رسولِ زمن مجتبیٰ حسن
نورِ محمدی کی کرن مجتبیٰ حسن

امن و امان و صُلح کے خورشیدِ لازوال
شمشیرِ انتشار شکن ، مجتبیٰ حسن

جو ہے معاویہ کا ، سب اصحاب کا غلام
ہیں بس اُسی پہ سایہ فگن مجتبیٰ حسن

ان کا لقب ، شبیہِ رسولِ کریم ہے
تصویرِ مصطفیٰ مِن و عَن مجتبیٰ حسن

سیرت میں جگمگاتے ہیں تطہیر کے نجوم
نادر تجلیوں کے گگن مجتبیٰ حسن

ہر آنے والی صبح کے وہ تازہ آفتاب
مہتابِ نو ، بَچَرخِ کُہَن مجتبیٰ حسن

اے سیدِ شبابِ بہشتِ بریں کرم !
صحراے رنج وغم ہو چمن ، مجتبیٰ حسن

سرکار سونگھتے تھے بڑے پیار سے جسے
پھولوں کی جاں تمہارا بدن مجتبیٰ حسن

جی چاہتا ہے، لیتا رہوں بس تمہارا نام
پیارے حسن ، امام حسن ، مجتبیٰ حسن

اے ناخداے کشتئ امت تجھے سلام
ہوں دُور سارے رنج و مِحن مجتبیٰ حسن

نذرانۂ فریدئ خستہ قبول ہو
حاضر ہے ارمغانِ سخن ، مجتبیٰ حسن

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

آسان ہندی زبان میں اسلامی، اصلاحی، ادبی، فکری اور حالات حاضرہ پر بہترین مضامین سے مزین سہ ماہی میگزین نور حق گھر بیٹھے منگوا کر پڑھیں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com