نواسہ رسول جگر گوشہ بتول شہزاد مولا علی سید الاسخیا راکب دوش مصطفیٰ برادر اکبر سید الشہداء حضرت امام حسن مجتبٰی رضی اللہ عنہ
ازقلم: محمد شاہد رضا رضوی
نانا تمہارے نبیوں کے سردار مجتبٰی
والد تمہارے حیدر کرار مجتبٰی
سب جنتی جوانوں کے سردار مجتبٰی
ہیں کاروانِ عشق کے سالار مجتبٰی
بھائی تمہارے سید الشہداء ہیں بالیقین
مادر تمہاری سب سے حیادار مجتبٰی
جس شخص کے بھی دل میں ہے بغض معاویہ
ہیں ایسے سارے لوگ سے بے زار مجتبٰی
روز جزا وہ جائیں گے جنت تمہارے ساتھ
کرتے رہیں گے جو بھی تمہیں پیار مجتبٰی
صورت تمہاری مثل رسول کریم ہے
تم ہو شبیہ حضرت سرکار مجتبٰی
پھولوں کی جستجو ہے نہ کلیوں کی آرزو
بھاتا ہے مجھے در کا ترے خوار مجتبٰی
سب حال دل حضور سناتے ہیں آپ کو
ہم غمزدوں کے آپ ہیں غمخوار مجتبٰی
دامن تمہارے در پہ پسارے کھڑا ہوں میں
تم ہی کرو گے بیڑا مرا پار مجتبٰی
سب کچھ خدا کی راہ میں قربان کر دیا
ایسا ہے ترا جذبئہ ایثار مجتبٰی
صدقے میں ترے پانی و دانہ ملا ہمیں
ٹکڑوں پہ تیرے پلتا ہے سنسار مجتبٰی
جس در سے نا امید نہیں لوٹتا کوئی
ایسا سخی ہے آپ کا دربار مجتبٰی
شاہد پہ چشم لطف ذرا کیجئے حضور
اے باب لطف سید ابرار مجتبٰی