رمضان المبارک نظم

نظم: رمضان

رمضاں کا مہینہ مبارک ہو
غفراں کا مہینہ مبارک ہو
ہاں!
قرآں کا مہینہ مبارک ہو
فرحاں کا مہینہ مبارک ہو
نعمتیں برکتیں الفتیں بے شمار
یعنی!
سحر و افطار روزہ کی رونقیں
مومنو! لوٹ لو یہ ہے موسم رحمتاں
رمضاں کا مہینہ مبارک ہو
غفراں کا مہینہ مبارک ہو
اماں کا مہینہ مبارک ہو
اس ماہ کی عظمت یہ ہے
مرنے پہ اجر بے شمار
ہر اک لمحہ رحمتوں سے بھرا ہے،
اس میں ہے بے شمار
نعمتیں برکتیں الفتیں
مومنو! یہ ہے نیکیوں کا موسم بہار
رمضاں کا مہینہ مبارک ہو
غفراں کا مہینہ مبارک ہو
جنت پانے کی خواہش رکھتے ہو تم
تلاوت قرآں کی کرتے ہو تم
مغفرت کی طلب میں رہتے ہو تم
مومنو! تم کو
رمضاں کا مہینہ مبارک ہو
غفراں کا مہینہ مبارک ہو

نتیجۂ فکر: آصف جمیل امجدی
انٹیاتھوک،گونڈہ

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

آسان ہندی زبان میں اسلامی، اصلاحی، ادبی، فکری اور حالات حاضرہ پر بہترین مضامین سے مزین سہ ماہی میگزین نور حق گھر بیٹھے منگوا کر پڑھیں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com