رمضان المبارک نظم

الوداع اے مہ رمضاں

از: سلمان رضا فریدی صدیقی مصباحی بارہ بنکوی، مسقط عمان
0096899633908

اے رمضاں کے ماہ ونجوم الوداع
بہشتِ کرم کی رُسوم الوداع

ابھی کس طرح تجھکو رخصت کروں
ابھی تو ہوا تھا قدوم ، الوداع

نگاہِ عقیدت ہے اشکوں سے تر
غموں کا ہے دل میں ہجوم الوداع

کشادہ ہے دروازۂ جان و دل
بھرے جارہے ہیں ہُموم الوداع

سکھایا بہت کچھ ترے وعظ نے
اے ہادی ! اےبحر العلوم الوداع

مکین ومکاں سب ہوئے فیضیاب
کرم میں تھا اتنا عُموم ، الوداع

ہوئ تازہ دم ، روحِ کون و مکاں
مچی تھی ہراک سمت دھوم الوداع

فریدی بھی تجھ سے ہوا مستفیض
سخیِّ کثیرُ الرُقوم الوداع


کاش رُک جائیں یہیں بزمِ اِرم کے لمحے
نہ کبھی ختم ہوں یہ ناز و نِعَم کے لمحے
پتھروں کوبھی گُہَر کرگئ جسکی تاثیر
حاصلِ عمر ہیں یہ چشمِ کرم کے لمحے
°°°°°°°°°°°

رُسوم .. رسم کی جمع ، نقوش، دستور
ہُموم .. ہمّ کی جمع ، دُکھ درد
رُقوم، رقم کی جمع ، روپیہ پیسہ
عموم … عام ہونا

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

آسان ہندی زبان میں اسلامی، اصلاحی، ادبی، فکری اور حالات حاضرہ پر بہترین مضامین سے مزین سہ ماہی میگزین نور حق گھر بیٹھے منگوا کر پڑھیں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے