اصلاح معاشرہ

دوستوں پر مستقبل کا انحصار ہوتا ہے

تحریر: حسین قُریشی، بلڈانہ مہاراشٹرا

دوست بنانے کا عمل بچپن سے ہوتا ہیں۔ اس میں تعجب کی کوئی بات نہیں ہیں۔ یاد کیجئے جب ہم اسکول میں پڑھتے تھے۔ جماعتوں میں بچوں کے مختلف گروپ ہوا کرتے تھے۔ ایک ہوشیار طالب علموں کا ، ایک کم ذہین طالب علموں اور ایک شریر طالب علموں ۔۔۔۔۔۔ اپنے ذہن پر ذرا زور ڈالیے اور سوچے کہ آپ ان میں سے کس گروپ میں شامل تھے۔ یاد آنے پر پتہ چلے گا ہم جو بھی گروپ سے منسلک تھے۔ اس گروپ کے تقریباً ساتھیوں کا انجام یکساں ہوا۔ اگر ہم پڑھنے میں پیچھے تھے۔ تو ہمارا دوست بھی پڑھنے میں پیچھے رہنے والا ہی تھا۔ اگر ہم اس وقت ذہین طالب علم سے دوستی کرتے تو آج انجام کچھ اورہوسکتا تھا۔ یہ ایک مثال زندگی کے ہر شعبے کی عکاسی کرتی ہیں۔ اس لئے دوست ایسے منتخب کریں۔ جو وسیع الذہن ہو۔ جو مثبت سوچ وفکر کے مالک ہو۔ جو باکردار بااخلاق اور سمجھ بوجھ رکھنے والے ہو۔ جوتم سے بڑی منزل کے مسافر ہیں۔ جو تمہیں دیکھ کر تمہارے احساس و جذبات کا پتہ لگائے۔ جو سچا اور اچھا انسان ہو۔ جو امدادی خدمات انجام دیتا ہو۔ جو بے غرض ہو۔ سچے ، پکے اور بہترین دوست کی نمایاں خصوصیات یہ بھی ہیں کہ وہ راز کو راز رکھتے ہیں۔ آپ کے ساتھ صد فیصد دیانت داری سے چلتے ہیں اور بوقت ضرورت آپ کی جگہ خود کو مشکل میں ڈال سکتے ہیں۔ بہترین دوست غم بانٹتے ہیں۔ آپ کے پسندیدہ ترین کھانوں اور مشغلات سے آگاہ ہوتے ہیں اور کوئی مشکل پڑنے پر فوری مدد کیلئے پہنچتے ہیں۔ چاہے اسے دن کے وقت آنا پڑے یا رات کے وقت۔ اچھے دوست آپ کے گھر والوں اور خصوصاً والدین کے ساتھ نہایت ادب و احترام کے ساتھ پیش آتے ہیں اور کبھی ایسی بات نہیں کرتے جس سے آپ کو کسی کے سامنے شرمندگی اٹھانی پڑے۔ یہ چند باتیں ماہرین کے تجربات سے اخذ کی گئی ہیں۔ اس نے اس بات کی بھی تحقیق کی کہ ہر شخص کے اوسطاً چار اچھے دوست ہوتے ہیں۔ جن سےوہ تمام تر زار و نیاز کی گفتگو کرتے ہیں۔
ہم خود یہ تمام اوصاف اپنے اندر پیدا کریں۔ کسی دوسروں میں تلاش کرتے نہ رہے۔ جب ہم بہترین دوست کی صلاحیت و قابلیت اپنے اندر پیدا کرلے گے تب آپ کو ایسے افراد ملنے لگے گے۔ جو آپ کی زندگی میں بے انتہا خوشیوں اور کامیابیوں کا چشمہ لے کر آئے گے۔ ہمارے دوستوں پر ہماری زندگی کے شعبوں کی ترقی منحصر ہوتی ہیں۔ زندگی کی خوشیاں منحصر ہوتی ہیں۔ اسی بات کو ایک بین الاقوامی موٹیویشنل اسپیکر نے کیا ہی خوب انداز میں کہا ہے کہ
Show Me Your Friends, I will Tell You,Your Future.
مطلب ہمارا مستقبل ہمارے دوستوں کے برتاؤ ، کردار ، اخلاق اور سوچ و فکر پر انحصار کرتا ہیں۔ کیوںکہ ہم کافی وقت دوستوں کے ساتھ گزارتے ہیں۔ ہمارے ہر فیصلے میں دوستوں کی رائے یا مشورے شامل ہوتے ہیں۔ اس لئے سچے ، اچھے اور بہترین دوستوں کا انتخاب کریں۔ خود بھی بہترین دوست نبے۔

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

آسان ہندی زبان میں اسلامی، اصلاحی، ادبی، فکری اور حالات حاضرہ پر بہترین مضامین سے مزین سہ ماہی میگزین نور حق گھر بیٹھے منگوا کر پڑھیں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے