تحریر: عنایت اللہ حصیر
القرآن:
لَا تَاۡکُلُوۡۤا اَمۡوَالَکُمۡ بَیۡنَکُمۡ بِالۡبَاطِلِ
اور آپس میں مال و دولت باطل طریقے(سود کرپشن چوری ڈاکہ رشوت گناہ منافقت وغیرہ ناحق طریقے)سےنہ کماؤ نہ کھاؤ
(سورہ نساء آیت29)
.
کرپشن و کرپٹ کی #پردہ_پوشی جرم
الحدیث:
من كتم غالا فإنه مثله
ترجمہ:
جو(زندہ یا مردہ) غل کرنے والے(دینی دنیاوی خیانت کرنے والے، چھپکے سے کمی بیشی کرنے والے، کھوٹ کرنے والے کرپشن کرنے والے) کی پردہ پوشی کرے تو وہ بھی اسی کی طرح(خیانت کرنے والا، کھوٹا، دھوکے باز کرپٹ مجرم) ہے
(ابو داؤد حدیث2716)
.
#احتساب
نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم و خلفاء احتساب فرمایا کرتےتھے
الحدیث،ترجمہ:
ایک شخص جو زکاۃ صدقات وغیرہ وصول کرنے پر مامور تھا اس سے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حساب لیا تو اس نے کہا یہ آپ کے صدقات ہیں اور یہ میرے تحائف ہیں،
نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اپنے باپ یا ماں کے گھر کیون نہیں بیٹھا پھر دیکھتے کہ تجھے کتنے تحفے ملتے..(بخاری حدیث 6979)سیاست و عوامی خدمات پے تحائف کے ڈرامے بہانے کرپشن و ناحق ہیں…
.
سیدنا عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں،ترجمہ:
اپنا(اپنے اعمال اپنے مال دولت کا)احتساب کرو قبل اس کے کہ تمھارا محاسبہ کیا جائے
(ترمذی تحت الحدیث2459)
.
کرپشن والی دولت کا حکم
مالک کا پتہ ہو تو کرپشن وغیرہ باطل مال
اصلی مالک کو دینا لازم
اتَّفَقَ الْعُلَمَاءُ عَلَى أَنَّ الْبُيُوعَ الْفَاسِدَةَ إِذَا وَقَعَتْ حُكْمُهَا الرَّدُّ
تمام علماء کا متفقہ فتوی ہے کہ باطل طریقے سے مال لیا ہو تو اصل مالک کو لوٹا دینا لازم ہے
(الموسوعة الفقهية الكويتية ,9/57بحذف)
مالک اصلی کا پتہ نہ ہو تو کرپشن میں پکڑی گئ دولت غرباء و بیت المال کو دے جائے گی… سیدنا عمر رضی اللہ تعالی عنہ جب کسی کو حاکم مقرر کرتے تو اس کے تمام مال و اثاثوں کی فہرست لکھوا کر محفوظ کر لیتے۔اور انکی تنخواہیں مقرر فرما دیتے- وقتا فوقتا احتساب پر جن افسران کے اثاثے زائد ہوتے اور وہ انکی کوئی صحیح وجہ بیان نہ کر پاتے تو ان زائد اثاثوں کو بیت المال میں جمع کروانے کا حکم فرما دیتے
فكان إذا استعمل عاملاً (موظفاً) كتب ماله، ثم إذا وجد عنده فضلاً ليس له مصدر صادره، أو شاطره إياه على حسب قوة التهمة، ووضعه في بيت المال
(القواعد الفقہیہ للزحیلی1/578)
.
مال حرام کو اپنے کسی مصرف(استعمال)میں صرف کرنا اسے جائز نہیں ،مال حرام اس کے مالک کو یا وارثوں کو پہنچائے اور نہ ملیں تو(ثواب کی نیت کے بغیر غرباء پر) تصدق(خرچ) کرے
(فتاوی رضویہ 10/710بحذف)
#کرپشن پے سزا
کرپٹ کو عبرتناک سزا دی جائے…..غل(کرپشن خیانت)کرنے والے کو نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے اور خلفاء راشدین نے سزا دی…(ابوداود روایت2715)وہ جو حکم ہے کہ غل کرنے والے کا مال و متاع جلایا جائے وہ حکم منسوخ یا مرجوح یا وقتی تھا کیونکہ بخاری وغیرہ میں حدیث پاک ہے کہ مال ضائع کرنے سے منع کیا گیا ہے
(دیکھیے الموسوعة الفقهية الكويتية31/273)
یا اللہ…سچےحکمران عطا فرما…عوام کو صحیح سلیکٹنگ کا شعور عطا فرما۔