بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
کل من علیہافان ویبقیٰ وجہ ربک ذوالجلال والاکرام
استاذالاساتذہ جامع المعقول والمنقول خطیب الاسلام حضرت علامہ مولانامفتی محمدنظام الدین صاحب نوری علیہ الرحمہ کی رحلت ملت اسلامیہ ہندیہ کےلئےعمومااتباع اہلسنت وجماعت کےلئےخصوصاایک عظیم سانحہ اور خسران عظیم ہیے یہ سچ ہیےکہ ان جیسی ذوات کسی بھی قوم کےلئے سرمایئہ قوم کی حیثیت رکھتی ہیں
مفتی صاحب قبلہ آج ہم میں نہیں ہیں لیکن باندہ سےبراؤں شریف تک ان کےعلمی و تدریسی سفرکاحاصل ان کےہزاروں تلامذہ ملت اسلامیہ کےلئےاب بھی کسی انمول اثاثہ سےکم درجہ کےنہیں ہیں ان شاءاللہ ان کاچھوڑاہوایہ علمی ورثہ کسی حدتک ان کی کمی ضرورپوری کرنےکی کوشش کرےگا
حضرت کےساتھ ان کےجوان العمرصاحبزادےمولاناانواراحمدمرحوم کی وفات بھی انتہائی اندوہناک اور دلخراش ہیے
مولائےکریم ان کےتمام اہل خانہ اوربرادران وجملہ تلامذہ ومحبین کوصبرجمیل عطاءفرمائے
حضرت مفتی صاحب علیہ الرحمہ ملک کی عظیم درسگاہ دارالعلوم فیض الرسول براؤں شریف کےایک قابل قدراورہردلعزیزاستاذتھے نکتہ رس دقیقہ داں خطیب تھے مسائل شرعیہ کے کلیات وجزئیات پرنظرعمیق رکھنےوالےصاحب مسندافتاءتھے الغرض شاخِ واحدمیں درجنوں رنگ وبو کےمالک تھے
ایسےعظیم عالم دین کی رحلت پرملک کی قدیم ترین خانقاہ خانقاہ عالیہ مداریہ دارالنورمکنپورشریف کانپور اور دارالعلوم اسلامیہ علویہ گلشن فاطمہ جھہراؤں شریف ان کےتمام لواحقین سےاظہارتعزیت کرتےہوئےان کےاور ان کےصاحبزادہ مرحوم کےلئےدعاءگوہیےکہ مولائےکریم ان دونوں صاحبان کی بےپناہ مغفرت فرمائےان کےدرجات بلندکرےان کواپناقرب خاص نصیب فرمائے۔ آمین
والسلام
محمدحبیب الرحمٰن علوی المداری
ترجمان: خانقاہ عالیہ قدسیہ مداریہ دارالنور مکنپورشریف کانپور
ومہتمم: دارالعلوم اسلامیہ علویہ گلشن فاطمہ،الم جھہراؤں سدھارتھنگر یوپی
9628407397