بھاگل پور: ہماری آواز(نمائندہ)9جنوری// مفکراسلام حضرت مولانا سید محمدولی رحمانی دامت برکاتہم امیر شریعت بہار , اڈیشہ وجھارکھنڈکی خصوصی ہدایت پر امارت شرعیہ کاایک وفد دعوتی واصلاحی دورےپر گذشتہ کئ دنوں سے مسلسل مسلم آبادیوں میں مصروف عمل ہے چناں چہ اس مؤقر وفدکےعلماءنے حسب ترتیب آج بادےلوگائیں ,سلیم پور اورسمریامیں پہنچ کر ہزاروں مسلمانوں سے بنیادی دینی تعلیم ,اعلیٰ عصری تعلیم, اسلامی تہذیب, مکارم اخلاق, دین کےاجتماعی نظام, بین المسالک اتحاد واتفاق, اصلاح معاشرہ اور حالات حاضرہ میں مسلمانوں کی ترجیحات جیسے اہم عنوانات پر سیر حاصل گفتگو کرکے مسلم عوام وخواص کی رہنمائی کی دوسری جانب قائدوفدمفتی سہیل اختر قاسمی نائب قاضئ شریعت امارت شرعیہ نے مسلم نوجوانوں کو خطاب کرتے ہوئے ان کے تابناک ماضی کاتذکرہ کیا اور انہیں ایک زندہ قوم کا سرمایہ اور ملک کامستقبل بتایا اور اس ضمن میں ان کے کرنے کے کاموں کی جانب متوجہ کیاامارت شرعیہ کے معاون ناظم مولانا احمد حسین قاسمی مدنی نےامت مسلمہ کی دینی وانسا نی ذمہ داریوں پر روشنی ڈالتے ہوئےریاستی , ملکی وعالمی تناظر میں ان کے من جانب اللہ عائد کردہ جواہم فرائض تھےان کی عدم انجام دہی کے تباہ کن نتائج سےملت کو آگاہ کیا اور ملت کے ہر فرد کی جو اسلامی ذمہ داریاں ہیں ان کی ادائیگی کی جانب عام مسلمانوں کو متوجہ کیااورامارت کےان عظیم کارناموں کوعوام کےسامنے رکھا جن سے ملت کی زندگی اس ملک میں روشن ہے قاضئ شریعت بھاگل پور وبانکا مفتی خور شید انور قاسمی نے دارالقضاء امارت شرعیہ کے سوسالہ کارناموں کاتعارف کرایااورخواتین اسلام کی خاندانی ذمہ داریاں بتائیں مفتی مجیب الرحمن قاسمی معاون قاضئ شریعت نے امارت شرعیہ کی خدمات کا مکمل تعارف کرایا مولانا منعام الدین قاسمی ومولانا قاسم صاحب نے انتظامی امور کو بحسن وخوبی انجام دیامقامی علماء کرام نے دل کھول کر امارت شرعیہ کے اس وفدکااستقبال کیا بیت المال کے استحکام میں بھی عوام کےتعاونسے ان کی بڑی قربانیاں شامل رہیں اخیر میں قائد محترم کی دعاء پر مجلس کا اختتام ہوا
متعلقہ مضامین
سخت سردی میں فلاحی تنظیمیں ضرورت مندوں کی مدد کریں: نعیم الدین فیضی برکاتی
لکھنؤ:21دسمبر(نامہ نگار)اترپردیش میں گذشتہ کئی دنوں سے پڑ رہے گھنے کہرے اور نشتر کی طرح چبھنے والی سر ہواؤں کی بدولت جاری شیت لہر نے عام شہریوں کی معمولات زندگی کو مفلوج کردیا ہے۔اور لوگ گھروں میں قید ہونے کو مجبور ہیں۔ دانتوں کو کنپا دینے والی ٹھنڈ وگھنے کہرے کی کی بدولت جہاں سڑکوں […]
"ملک میں کوئی کورونا نہیں" اکھلیش کا دعوی
ہماری آواز لکھنولکھنؤ:02دسمبر(پریس ریلیز) سماج وادی پارٹی(ایس پی سربراہ)اکھلیش یادو نے ہفتہ کو اپنے ایک متنازع بیان میں دعوی کیا کہ ملک میں کوئی بھی کورونا نہیں ہے اور حکومت اپوزیشن و عوام کو نشانہ بناتے ہوئے انہیں خائف کرنے کے لئے کورونا کا رونا رورہی ہے۔انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ نہ تو […]
صدر جمہوریہ نے کرسمس کے موقع پر اہل وطن کودی مبارک باد
نئی دہلی: ہماری آواز/ 25 دسمبر (نامہ نگار) صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے کرسمس کے موقع پر اہل وطن کو مبارکباد پیش کی ہے مسٹر کووند نے کرسمس کےموقع پر جمعہ کے روز ٹویٹ کیا ’’کرسمس کی دلی مبارکباد ۔میں امید کرتا ہوں کہ یہ تہوار امن و خوشحالی کے ساتھ معاشرے میں ہم […]