بھاگل پور: ہماری آواز(نمائندہ)9جنوری// مفکراسلام حضرت مولانا سید محمدولی رحمانی دامت برکاتہم امیر شریعت بہار , اڈیشہ وجھارکھنڈکی خصوصی ہدایت پر امارت شرعیہ کاایک وفد دعوتی واصلاحی دورےپر گذشتہ کئ دنوں سے مسلسل مسلم آبادیوں میں مصروف عمل ہے چناں چہ اس مؤقر وفدکےعلماءنے حسب ترتیب آج بادےلوگائیں ,سلیم پور اورسمریامیں پہنچ کر ہزاروں مسلمانوں سے بنیادی دینی تعلیم ,اعلیٰ عصری تعلیم, اسلامی تہذیب, مکارم اخلاق, دین کےاجتماعی نظام, بین المسالک اتحاد واتفاق, اصلاح معاشرہ اور حالات حاضرہ میں مسلمانوں کی ترجیحات جیسے اہم عنوانات پر سیر حاصل گفتگو کرکے مسلم عوام وخواص کی رہنمائی کی دوسری جانب قائدوفدمفتی سہیل اختر قاسمی نائب قاضئ شریعت امارت شرعیہ نے مسلم نوجوانوں کو خطاب کرتے ہوئے ان کے تابناک ماضی کاتذکرہ کیا اور انہیں ایک زندہ قوم کا سرمایہ اور ملک کامستقبل بتایا اور اس ضمن میں ان کے کرنے کے کاموں کی جانب متوجہ کیاامارت شرعیہ کے معاون ناظم مولانا احمد حسین قاسمی مدنی نےامت مسلمہ کی دینی وانسا نی ذمہ داریوں پر روشنی ڈالتے ہوئےریاستی , ملکی وعالمی تناظر میں ان کے من جانب اللہ عائد کردہ جواہم فرائض تھےان کی عدم انجام دہی کے تباہ کن نتائج سےملت کو آگاہ کیا اور ملت کے ہر فرد کی جو اسلامی ذمہ داریاں ہیں ان کی ادائیگی کی جانب عام مسلمانوں کو متوجہ کیااورامارت کےان عظیم کارناموں کوعوام کےسامنے رکھا جن سے ملت کی زندگی اس ملک میں روشن ہے قاضئ شریعت بھاگل پور وبانکا مفتی خور شید انور قاسمی نے دارالقضاء امارت شرعیہ کے سوسالہ کارناموں کاتعارف کرایااورخواتین اسلام کی خاندانی ذمہ داریاں بتائیں مفتی مجیب الرحمن قاسمی معاون قاضئ شریعت نے امارت شرعیہ کی خدمات کا مکمل تعارف کرایا مولانا منعام الدین قاسمی ومولانا قاسم صاحب نے انتظامی امور کو بحسن وخوبی انجام دیامقامی علماء کرام نے دل کھول کر امارت شرعیہ کے اس وفدکااستقبال کیا بیت المال کے استحکام میں بھی عوام کےتعاونسے ان کی بڑی قربانیاں شامل رہیں اخیر میں قائد محترم کی دعاء پر مجلس کا اختتام ہوا
متعلقہ مضامین
طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کی پریس کانفرنس: نشہ آور چیزوں پر مکمل پابندی کے ساتھ خواتین اور صحافت کو مکمل آزاد رکھا جائے گا، مگر شریعت سے سمجھوتہ نہیں!
اگر ہم فورا فورا پورے ملک پر کنٹرول نہ حاصل کرتے تو ہمارے بہت سے لوگ مارے جاتے: طالبان پریس کانفرنسحکومت بننے دیں سب کچھ کلیئر ہوجائے گاہم سارے ہتھیار جمع کریں گے، سرحدوں سے اسمگلنگ ناممکن بنائیں گے : طالبان پریس کانفرنسبین الاقوامی میڈیا والوں کو زیادہ سوالات کا موقع دیں : پریس کانفرنس […]
ضروری ہے کہ ہم انفرادی و اجتماعی سطح پر تعمیر و ترقی کے لئے صدیق اکبر کے کردار و عمل کو شعار زندگی بنائیں
کجھوری میں منعقدہ جشن صدیق اکبر میں مولانا سیّد جاوید علی نقشبندی کا اظہار خیال نئی دہلی: 7فروری/ ہماری آواز(محمد طیب رضا)اسلام کے دامن کرم سے وابستگی کے بعد انسان ان منصب جلیلہ پر فائز ہوجاتا ہے جہاں انسانی عقل و شعور کی رسائی بھی نہیں ہوپاتی ، تاریح شاہد ہے کہ جو لوگ حلقہْ […]
اعلیٰ حضرت نے اسلام کا حقیقی تصور عطا کیا: مولانا محمدخیبرعالم نوری
آج بعد نماز ظہر مسجدمحمدی گڑرین پوروہ میں سیدنا سرکار اعلی حضرت فاضل بریلوی علیہ الرحمہ کی بارگاہ میں خراج عقیدت ومحبت پیش کرنے کیلیے قل شریف کا اہتمام کیا گیاجس میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کیاور خطیب و امام مولانا محمدخیبرعالم نوری نے اعلی حضرت امام احمد رضاخان علیہ الرحمہحیات اور انکی […]