مبارک پور کی عظمت تو دیکھو
مبارک نام کی برکت تو دیکھو
وہاں پیدا ہوئے عبدالمنان
برستاھےوہاں فضل رحمان
مفتی صاحب سے وہ مشہور رہے
خود نمائی سے بہت دور رہے
وہ اپنی سادگی میں پرضیا تھے
محقق کے لئے وہ رہنما تھے
معتمد ان کے حافظ ملت
مستند ان کے حافظ ملت
معتقد ان کے حافظ ملت
ان کے مرشد تھے حافظ ملت
ان کی تحریک میں شریک رہے
ہر خوشی غم میں وہ شریک رہے
خدا کے فضل سے خود دار رہے
اپنے مرشد کے وفادار رہے
درس وتدریس شغل تھا ان کا
وعظ وتصنیف شغل تھا ان کا
انکی تفہیم بے مثال رہی
انکی تحقیق بےمثال رہی
وہ طبیعت میں خوش خصال رہے
علم وفن میں وہ بےمثال رہے
وہ مشائخ کے قدر دان رہے
اہل فن کے وہ نگہبان رہے
ہیں مبوب فتاویٰ رضویہ
ہیں مرتب فتاویٰ رضویہ
عالموں کے مقتدابحرالعلوم
قائدوں کے رہنما بحرالعلوم
نتیجہ فکر: عبد الحکیم نوری ناطق مصباحی، علامہ فضل حق اکیڈمی سدھارتھ نگر یوپی انڈیا