منقبت

منقبت : شریعت پہ عامل ہیں صدرالافاضل

رشحات خامہ : محمد اشرف رضا قادری

رئیس الاماثل ہیں صدر الافاضل
کثیر الفضائل ہیں صدر الافاضل

رہِ عشقِ سرکار کے ہیں مسافر
شریعت پہ عامل ہیں صدر الافاضل

بہا کرتی ہیں جس سے نیکی کی ندیاں
وہ بحرِ شمائل ہیں صدر الافاضل

فقیہ و مفسر، ادیب و صحافی
ہر اک فن میں کامل ہیں صدر الافاضل

عبادت، ریاضت میں مصروف ہر دم
کرامت کےحامل ہیں صدر الافاضل

’’خزائن‘‘ کا ’’عرفان‘‘ بخشا ہے جس نے
وہ کنز المسائل ہیں صدر الافاضل

علوم و معارف سے لبریز سارے
تمہارے رسائل ہیں صدر الافاضل

عدو دیکھ کر جس کو حیراں ہیں اشرفؔ
وہ زورِ دلائل ہیں صدر الافاضل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے