اہل بیت منقبت

خراج عقیدت: نصاب صبر و رضا ہیں خدیجۃ الکبری

ازقلم: محمد اشرفؔ رضا قادری
مدیر اعلیٰ سہ ماہی امین شریعت

کتاب عشق و وفا ہیں خدیجۃ الکبری
نصاب صبر و رضا ہیں خدیجۃ الکبری

امینہ، پارسا، اعلی نسب، سلیقہ شعار
خدا ہی جانے کہ کیا ہیں خدیجۃ الکبری

حیا و حلم کی ان سے ہے روشنی پھیلی
چراغِ حلم و حیا ہیں خدیجۃ الکبری

رسولِ پاک کی خدمت میں خود کو سونپ دیا
خدا کے دیں پہ فدا ہیں خدیجۃ الکبری

نبی کا ساتھ نبھایا ہے آخری دم تک
سراپا مہر و وفا ہیں خدیجۃ الکبری

نبی کی زوجہء اولی، نبی کی محرم راز
نبی کے غم کی دوا ہیں خدیجۃ الکبری

خزاں رسیدہ چمن پر وہ جھوم کر برسیں
کرم کی گویا گھٹا ہیں خدیجۃ الکبری

بیان میں نے کیا ہے جو عظمتیں اشرفؔ
کہیں وہ ان سے سوا ہیں خدیجۃ الکبری

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com