خواجہ غریب نواز منقبت

اجمیر معلیٰ ہے یہ اجمیر معلیٰ

نتیجہ فکر: عبدالحکیم نوری ناطق مصباحی

ہرسمت فضائیں ھیں یہاں خوب مصفیٰ
حق وصداقتوں کا یہاں بجتا ھے ڈنکا
ہرصبح ومسا آج بھی ہے نور کا تڑکا
چاروں طرف سے ہوتا ہے اقطاب کا پہرا
اجمیر معلی ہے یہ اجمیر معلیٰ

یہاں کاذرہ رشک کہکشاں ہے
ہراک زائریہاں پر شادماں ہے
غریبوں کے لئے غم آشنا ہے
فقیروں بے کسوں پرمہرباں ہے
فیضان مصطفیٰ کی یہاں ہوتی ہے برکھا
اجمیر معلی ھے یہ اجمیر معلیٰ

اکبری مسجد میں سجدے کررہا ہے
صندلی مسجد میں قرآں پڑھ رہا ہے
شہجہانی میں مراقب ہو رہا ہے
اولیاء مسجد میں زاہد رو رہا ہے
عابد کی عبادت کایہاں خوب ہے جلوہ
اجمیر معلیٰ ہے یہ اجمیر معلیٰ

رمضان کی افطار ہو یا خواجہ کا لنگر
ہرشاہ وگداکھاتارہا آج بھی مل کر
بدحالی کا ماحول نہیں خواجہ کے در پر
ناطق نظر آتا ھے یہاں بہتر و برتر
حسنی حسینی جام یہاں خوب چھلکتا
اجمیر معلیٰ ہے یہ اجمیر معلیٰ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے