فرخ آباد (یاسر عبدالقیوم قاسمی) فتح گڑھ گاڑی خانہ کی مداری والی مسجد میں کل 14 جنوری جمعرات کے روز ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی، میٹنگ میں علماء وائمہ مساجد و شہر کی معروف شخصیات نے شرکت کی، منعقدہ میٹنگ میں حاضرین کو خطاب کرتے ہوئے ضلعی جنرل سکریٹری مولانا عبد الرب قاسمی نے کہا اللہ تعالیٰ نے اس امت کو خیر امت کے مقام پر فائز کیا، اس لئے حقیقی مسلمان وہ ہے جو لوگوں کو نفع پہنچائے، جمعیتہ علماء ہند اس ملک میں مسلمانوں کو اسلامی تعلیمات کی روشنی میں قائدانہ کردار ادا کرنے کے لئے جدو جہد کرنے کی دعوت دیتی ہے، ضلع صدر مفتی ظفر احمد قاسمی نے جمعیتہ علماء ہند کی خدمات اور اس کی تاریخ پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ جمعیتہ علماء ہند نے ہر مشکل وقت میں عزم و ہمت کے ساتھ ملک وملت کی خدمت کی، اور آج بھی ملی وملکی خدمات کی انجام دہی میں پوری تندہی کے ساتھ مصروف عمل ہے، انہوں نے کہا آپ حضرات قابل مبارکباد ہیں جو اس جماعت کے پرچم بردار بننے جارہے ہیں، انہوں نے بتایا 13فروری تک ممبر سازی کی مہم جاری رہے گی، کوشش کریں کہ ہر عاقل بالغ مرد وعورت جمعیتہ علماء ہند کا ممبر بنے، اس بعد اتفاق رائے سے مقامی شاخ کے عہدیداران کا انتخاب عمل میں آیا، حافظ مصاحب علی ، محمد منصور سرپرست ، مولانا محمد اسامہ قاسمی صدر، مولانا راشد قاسمی و حافظ ظہور عالم کو نائب صدور، منتخب کیا گیا ، جنرل سکریٹری حافظ محمد طیب ، وسکریٹری حافظ محمد سلمان ،حافظ محمد محسن، حافظ عمران، عمران ہاتھی خانہ، خزانچی مولانا محمد راشد ثاقبی، میڈیا انچارج منہاج ولی منتخب ہوئے ۔ اس موقع پر حافظ محمد ارشاد، ذوالفقار ، مولانا محمد عقیل قاسمی، قمرالدین ایڈوکیٹ، عبدالوحید لالہ وغیرہ بطور خاص موجود تھےAttachments area
متعلقہ مضامین
جنوبی افریقہ: علیمیہ مسجد (ڈربن) میں عرس غریب نواز و لنگرِ چشتیہ کا اہتمام
ڈربن: 18 فروری، ہماری آواز(پریس ریلیز) 6 رجب المرجب 1442 مطابق 18 فروری 2021 بروز جمعرات خلیفۂ چشت حضرت مولانا محمد طارق چشتی مصباحی صاحب قبلہ دامت برکاتہم العالیہ کی صدارت میں عرس غریب نواز علیہ الرحمہ و لنگرِ چشتیہ کا پروگرام انعقاد کیا گیا. الحمد للہ پروگرام بہت ہی کامیاب رہا تلاوتِ قرآن پاک […]
آج پرسہ میں عرس طیبی واطہری منایا جائے گا
(محمدقمرانجم فیضی) منکاپورگونڈہ/ حسب دستور ہر سال کی طرح امسال بھی صوفی باصفا حضرت الشاہ محمدطیب علی قادری چشتی سبحانی ومحب الاولیاء خلیفہ حضور مخدوم الملت حضرت علامہ حافظ وقاری الشاہ محمدابراہیم اطہرالقادری چشتی مخدومی سبحانی (عرس طیبی واطہری)علیھماالرحمتہ والرضوان کاعرس مقدس سر زمین پرسہ بازار میں مورخہ /14فروری 2021بروز اتوار/ پیر طریقت رہبر راہ […]
جلسہ چہلم کا شاندار اختتام ؟
کانپور: 28 فروری، ہماری آواز(نامہ نگار) آج بعد نماز مغرب بمقام فراش خانہ پینچ باغ کانپور میں ہر دلعزیز مخیر قوم و ملت فخر صحافت محسن اہل سنت ناشر مسلک اعلیٰ حضرت ۔ الحاج محمدفیاض الحسن صاحب صدیقی ملک و منیجر فیاض الحسن بک سیلر نئی سڑک کانپور کے وصال پر جلسہ چہلم کا پروگرام […]