متفرقات

جمعیتہ علماء فرخ آباد کے زیر اہتمام میٹنگ منعقد؛ فتح گڑھ شاخ کا قیام و عہدیداران کا انتخاب عمل میں آیا

فرخ آباد (یاسر عبدالقیوم قاسمی) فتح گڑھ گاڑی خانہ کی مداری والی مسجد میں کل 14 جنوری جمعرات کے روز ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی، میٹنگ میں علماء وائمہ مساجد و شہر کی معروف شخصیات نے شرکت کی، منعقدہ میٹنگ میں حاضرین کو خطاب کرتے ہوئے ضلعی جنرل سکریٹری مولانا عبد الرب قاسمی نے کہا اللہ تعالیٰ نے اس امت کو خیر امت کے مقام پر فائز کیا، اس لئے حقیقی مسلمان وہ ہے جو لوگوں کو نفع پہنچائے، جمعیتہ علماء ہند اس ملک میں مسلمانوں کو اسلامی تعلیمات کی روشنی میں قائدانہ کردار ادا کرنے کے لئے جدو جہد کرنے کی دعوت دیتی ہے، ضلع صدر مفتی ظفر احمد قاسمی نے جمعیتہ علماء ہند کی خدمات اور اس کی تاریخ پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ جمعیتہ علماء ہند نے ہر مشکل وقت میں عزم و ہمت کے ساتھ ملک وملت کی خدمت کی، اور آج بھی ملی وملکی خدمات کی انجام دہی میں پوری تندہی کے ساتھ مصروف عمل ہے، انہوں نے کہا آپ حضرات قابل مبارکباد ہیں جو اس جماعت کے پرچم بردار بننے جارہے ہیں، انہوں نے بتایا 13فروری تک ممبر سازی کی مہم جاری رہے گی، کوشش کریں کہ ہر عاقل بالغ مرد وعورت جمعیتہ علماء ہند کا ممبر بنے، اس بعد اتفاق رائے سے مقامی شاخ کے عہدیداران کا انتخاب عمل میں آیا، حافظ مصاحب علی ، محمد منصور سرپرست ، مولانا محمد اسامہ قاسمی صدر، مولانا راشد قاسمی و حافظ ظہور عالم کو نائب صدور، منتخب کیا گیا ، جنرل سکریٹری حافظ محمد طیب ، وسکریٹری حافظ محمد سلمان ،حافظ محمد محسن، حافظ عمران، عمران ہاتھی خانہ، خزانچی مولانا محمد راشد ثاقبی، میڈیا انچارج منہاج ولی منتخب ہوئے ۔ اس موقع پر حافظ محمد ارشاد، ذوالفقار ، مولانا محمد عقیل قاسمی، قمرالدین ایڈوکیٹ، عبدالوحید لالہ وغیرہ بطور خاص موجود تھےAttachments area

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے