نتیجۂ فکر: محمد جیش خان نوری امجدی
جو نبی کے ہوا نہیں کرتے
ان سے رشتہ رکھا نہیں کرتے
جو بھی آقاکے سچے عاشق ہیں
موت سے وہ ڈرا نہیں کرتے
جو نمازوں سے رہتے ہیں غافل
کیوں وہ خوف خدا نہیں کرتے
نار دوزخ میں جائیں گے وہ سب
جو نبی سے وفا نہیں کرتے
ہیں جو بیمار ہجر آقا میں
وہ کبھی بھی دوا نہیں کرتے
نعت آقاکی جو بھی پڑھتے ہیں
وہ غموں میں رہا نہیں کرتے
ہیں جو اختر رضا کے شیدائی
وہ کسی سے جلا نہیں کرتے
دشمنوں کو دعائیں دیتے ہیں
وہ کسی کا برا نہیں کرتے
راہ آقا پہ جو بھی چلتے ہیں
وہ کبھی بھی جفا نہیں کرتے
جو بھی دشمن ہیں نوری آقا کے
ان کو اپنا کہا نہیں کرتے