مذہبی مضامین

اخلاق کی خوشبو

از قلم: محمد تیسیر الدین تحسین رضاقادری رفاعی
استاذ دارالعلوم ضیائے مصطفیٰ کانپور
خطیب و امام مسجد عزیز فاطمہ سول لائن کانپور

حضرت عائشہ رضی اللہ عنھا سے روایت ہیکہ رسول اکرم ﷺ نے فر مایا کہ صاحب ایمان بندہ اپنے اچھے اخلاق سے ان لو گوں کا درجہ حاصل کر لیتا ہے
جو رات بھر نفل نماز پڑھتے ہوں اور دن کو ہمیشہ روزہ رکھتے ہوں ( ابوداؤد شریف )
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ٌ تم سب میں مجھ کو زیادہ محبوب اور اخرت میں سب سے زیادہ مجھ سے قریب وہ شخص ہوگا جس کے اخلاق اچھے ہونگے – اور تم سب میں مجھ کو زیادہ برا لگنے والا اور آخرت میں مجھ سے سب سے زیادہ دور رہنے والا وہ شخص ہے جس کے اخلاق برے ہوں
( جنتی زیور )

حضرت سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہیکہ محبوب خدا حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ نے ارشاد فرمایا ایمان والوں میں زیادہ کامل ایمان والے وہ لوگ ہیں جو اخلاق میں زیادہ اچھے ہوں
( ابو داؤد شریف – انوار الحدیث )
ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول اکرم ﷺ اپنی دعاء میں اللہ تعالیٰ سے عرض کیا کرتے تھے – اے میرے اللہ تونے اپنے کرم سے میرے جسم کی ظاہری بناوٹ اچھی بنائی ہے – اسی طرح میرے اخلاق بھی اچھے کردے ( رواہ احمد – معارف الحدیث )
روایت ہیکہ بعض صحابہ رضی اللہ عنہم نے عرض کیا – یارسول اللہ ﷺ انسان کو جو کچھ عطا ہوا ہے اس میں سب سے بہتر کیا ہے ؟ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ اچھے اخلاق
( بیہقی شریف – جنتی زیور )
حضرت معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اکرم ﷺ نے جو آخری وصیت مجھے کی تھی جب کہ میں نے اپنا پاؤ ں اپنی سواری کی رکاب میں رکھ لیا تھا – وہ یہ تھی کہ آپ ﷺ نے فرمایا ٌ لوگوں کے لئے اپنے اخلاق کو بہتر بناؤ ‛ یعنی بندگان خدا کے ساتھ اچھے اخلاق سے پیش آؤ ‛‛

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

آسان ہندی زبان میں اسلامی، اصلاحی، ادبی، فکری اور حالات حاضرہ پر بہترین مضامین سے مزین سہ ماہی میگزین نور حق گھر بیٹھے منگوا کر پڑھیں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے