سیرت و شخصیات

استاذ العلماء حضورفقیہ ملت علیہ الرحمہ اور خدمت مسلک اعلی حضرت

تحریر اسلام الدین احمد انجم فیضی
پپرااداٸی گوراچوکی گونڈہ


استاذالفقہاء والعلماء صاحب تصانیف کثیرہ وارث علوم انبیاء محقق وقت فقیہ ملت رہبرراہ شریعت عامل طریقت و معرفت۔ عابد شب زندہ دار حضرت علامہ الحاج مفتی جلال الدین احمد صاحب قبلہ امجدی علیہ الرحمہ سابق صدر شعبہ افتا مرکزی دارالعلوم اہلسنت فیض الرسول براٶں شریف ضلع سدھارتھ نگر یوپی ۔۔۔۔۔۔۔۔ بانی وسرپرست اعلی مرکز تربیت افتاودارالعلوم اہل سنت امجدیہ ارشدالعلوم اوجھاگنج ضلع بستی کی خدمات جلیلہ تمام خوش عقیدہ سنی مسلمانوں اوربالخصوص ہم جیسے شاگردوں کیلئے نہایت ہی خوشبو دار اور پھلدار علمی درخت کا مقام رکھتی تھی* آپ ایک زبردست دینی رہنما و ممتاز اکابر علمإاہلسنت تھے،مسلک اعلی حضرت کے سچے وفادار سپاہی تھے،باغ رضویت کے مہکتے ہوئے پھول تھے اورعلم وفن کے جامع اور اخلاق ووفاداری کے پیکر تھے اپنی،بیمثال انداز خطابت کے باعث دینی و سماجی حلقوں میں بےحد احترام کی نگاہ سے دیکھے جاتے تھے آپ نے مسلک اعلی حضرت کی ترویج و اشاعت میں بے پناہ محنت و مشقت کی اور رضویت کا پرچم لہرایا جو آج تک بڑی آن بان شان کیساتھ لہرا رہا ہے آپ تحفظ مسلک اعلی حضرت و ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے جدوجہد میں ہمیشہ پیش پیش رہے واضح رہے کہ حضورفقیہ ملت نے مسلک اعلی حضرت کی ترویج و اشاعت میں جو کارہائےنمایاں انجام دیا ہے وہ اپنے آپ میں بے مثال ہے اور جب جب مذہب مہذب مسلک اعلی حضرت پہ کسی بھی قسم کی کوئی آنچ آئی ہے تو اولیں فرصت میں آپ نے مخالفین وحاسدین کو منہ توڑ جواب دیا جس کی مثال سورج کی کرنوں کی طرح ظاہر ہے۔

ان کا عرس مقدس تین جمادی الاخری ١٤٤٢ھ کو سرزمین اوجھاگنج بستی میں بڑی خوبصورتی کے ساتھ ان کے جملہ شہزادگان حضرات انجام دینے میں مصروف العمل ہیں حضور فقیہ ملت علیہ الرحمہ نے دینی خدمات کے ساتھ اپنے صاحبزادگان کو بھی علم دین مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم کے زیور سےآراستہ وپیراستہ کیا ہے جو مسلک اعلی حضرت کی تبلیغ واشاعت میں ہرجگہ پیش پیش نظر آرہے ہیں آپ نے جہاں قوم مسلم کے سینے میں عشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی جوت جلائی وہیں پر اپنے بچوں کے قلب و جگر و روح کو مسلک اعلی حضرت کا مستانہ بنایا بےآج وہ جملہ شہزادگان عالمی سطح پرمولوی۔عالم حافظ قاری مفتی مدبر مفکر محر ر مصنف مشہور و معروف مقبول عام و خاص ہونے کے ساتھ دینی وسماجی خدمات انجام دے رہے ہیں ۔ آپ نے سرزمین اوجھاگنج بستی پر جو دینی خدمات انجام دی ہیں وہ چاند و سورج کیطرح روشن ہے شریعت وطریقت کی مکمل پاسداری کرنے والی شخصیت کا نام حضور فقیہ ملت مفتی جلال الدین صاحب قبلہ ہے وہ کسی کی پرواہ کئے بغیر شریعت مطہرہ پر ہمیشہ گامزن رہےاور دوسروں کو بھی عمل کرنے کی تلقین کرتے رہے
آبروے سنیت تاجدار مارہرہ شریف حضور احسن العلما سید حیدر حسن میاں قبلہ علیہ الرحمہ کا اپنی خلافت و اجازت سے آپ کو نوازنا یہ آپ کیلئے بڑے فخر کی بات تھی اوریہ کہ آپ کے مشفق استاذ رٸیس التحریر حضرت علامہ ارشدالقادری صاحب قبلہ علیہ ٠الرحمہ کی نگہ توجہات حضور فقیہ ملت پہ ساون بھادوں کیطرح برستی رہی آپ اپنے استاذ گرامی کے بتائے ہوئے راستے پر تاحیات عمل پیرا رہے انہیں کی محبت میں جیتے جاگتے رہے اور انہیں کے نام سے اوجھاگنج کی سرزمین پر ایک دینی ادارہ دارالعلوم اہلسنت امجدیہ ارشدالعلوم قائم کیا اور اس کو آگے بڑھانے میں اپنا بھرپور کردار اداکیا وہ ادارہ آج اپنی بلند کامیابیوں کی طرف رواں دواں ہے،مسلک اعلی حضرت سے وابستگی آپ کی سب سے بڑی پہچان تھی آپ کو اللہ نے ہرطرح سے علمی لیاقت و صلاحیت سے مالامال کیاتھا حضور فقیہ ملت کی خدمات کا دائرہ نہایت ہی وسیع ہے جس میں سب سے زیادہ اہم مسلک اعلی حضرت کی ترویج و اشاعت کے لٸے مرکزتربیت افتإ کو بام عروج تک پہنچایا حضور فقیہ ملت کو اللہ تعالی نے ہرطرح سے علمی لیاقت و صلاحیت سے مالامال کیاتھا چاہے وہ تفسیر ہو یا کہ اصول حدیث شریف،فقہ حنفی عقائد تصوف اور فضائل وغیرہ کے موضوعات پر مکمل دسترس و مہارت تآمہ حاصل تھی حضور فقیہ ملت عہد حاضر کے انمول و نایاب شخصیت کے حامل تھے
ہوسکتا ہے کہ تعصب کا چشمہ لگانے والے راقم الحروف کو کسی اور زاویہ سے دیکھنے کی کوشش کریں لیکن سچائی ہی کو میں اپنی نوک قلم کا محور بنانے کی کوشش کرتا ہوں اور انہی باتوں کو منظر عام پہ لانے میں کوشاں رہتا ہوں جو اس کے ممدوح کے اندر صلاحیت و لیاقت موجود ہوتی ہیں ۔۔۔۔ ہم تو ان شخصیات کا ذکر جمیل کرکے اپنی عاقبت سنوارنے میں لگے رہتے ہیں جنکو اللہ تبارک و تعالی نے ہمہ جہت خصوصیات کاحامل بنایا ہے انہیں مقدس ہستیوں میں استاذ گرامی وقارحضور فقیہ ملت کا بھی شمار ہوتا ہے آپ اہلسنت و جماعت کی پہچان وستون تھے ان کا حافظہ انکی غیر معمولی ذہانت انکی حاضر دماغی اور بیدار مغزی مسلک اعلی حضرت کے مخالفین کیلئے زہر ہلاہل کا کام کرتی تھی۔۔۔ الفاظ موتیوں کی لڑی بن کر ان کے منہ سے نکلنے میں فخر محسوس کرتے تقریری سلاست و روانی انکے سامنے خود گرفتاری کی پیش کش کرتی تھی خطابت کی دنیا میں آپ ایک ماہر حکیم کیطرح عوام الناس کو بڑی آسانی کیساتھ اپنی طرف مائل کرلیاکرتے تھے فن خطابت آپکی دہلیز پر سر جھکانے پر مجبور تھا بہت ہی عمدہ سلیقے سے آپ عوام و خواص کو اپنی طرف راغب کرلیا کرتے تھے اللہ رب العزت نے آپ کو ہر صلاحیت سے مالامال کیاتھا جلسوں میں انکی خطابت کی حلاوت وچاشنی وسلاست کا یہ عالم تھا کہ خاموش مجمع کو اپنی سحر بیانی سے بیدار کردیاکرتے تھے،ان کمالات کے علاوہ آپ بیشمار خوبیوں کے جامع تھے اللہ تبارک و تعالی آپ کی تربت انور پہ اپنی رحمتوں کی بارش فرمائے آمین بجاہ سید المرسلین صلی اللہ علیہ وسلم

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے