ڈومریاگنج/سدھارتھ نگر: ہماری آواز(محمد ابوعبیدہ) 22جنوری
اللہ رب العزت اپنے بندوں میں سے جسے چاہتا ہے اسے دین کا قائد بناکر مخلوق کے مابین بھیجتا ہے۔قائد ملت حضرت مولانا حفیظ اللہ صاحب قبلہ نوراللہ مرقدہ بانی دارلعلوم غریب نواز بیدولہ بھی انہیں بندگان خدا کی فہرست میں شامل ہیں،جنہوں نے اپنی زنگی ایک متبع شریعت کی حیثیت سے گزاری،پوری زنگی خدمت خلق اور سنیت کی ترویج واشاعت کے لیے وقف کردی تھی،صوبہ اتر پردیش کے ضلع ڈومریا گنج میں اپنی صلاحیت ، قائدیت اور اپنی قابلیت کی بنیاد پر دارالعلوم غریب نواز، بیدولہ کی شکل میں اپنی زندگی کا سرمایہ ہم سب کے کاندھوں پر چھوڑ کر ہمیشہ کے لیے روپوش ہوگئے۔قصبہ بیدولہ و اطراف میں آپ نے جو سنیت کا کام کیا ہے وہ آب زر سے لکھنے کے قابل ہے۔یقینا آپ کا اچانک ہمارے درمیان سے روپوش ہوجانا ایک خلا کے مانند ہے جسے پرنہیں کیا جاسکتا،مگر فرمان خدا بالکل اٹل ہے اس کے سامنے سبھی کو سرتسلیم خم کرنا ہے۔یقینا آپ کے جنازے کو دیکھ کر یہ محسوس کیاجا سکتا ہے کہ آپ کی مقبولیت علما و عوام میں کس قدر تھی۔ جنازے میں علماے کرام کا ایک جم غفیر موجودتھا جس میں خصوصیت کے ساتھ اجمل العلما سید اجمل حسین اشرف اشرف الجیلانی کچھووچھہ مقدسہ،شہزادہ فقیہ ملت حضرت مولانا انوار احمد قادری و مولانا مفتی ازہار احمد امجدی ازہری مصباحی خانقاہ امجدیہ اوجھاگنج،قاری خلق اللہ خلق فیضی،حضرت مولانا آصف علوی صاحب براؤں شریف،مفتی نظام الدین صاحب دارالعلوم علیمہ جمداشاہی،حضرت مفتی زبیر احمد علیمی سابق پرنسپل دارالعلوم غریب نواز بیدولہ اور علاقہ و قرب وجوار کے علما و ائمہ موجود تھے۔ شہزادہ فقیہ ملت مفتی ازہار احمد امجدی ازہری صاحب بانی فلاح ملت ٹرسٹ،اوجھاگنج،بستی اپنے تمام اراکین و ممبران کی جانب سے بالخصوص شہزادہ قائد ملت و بالعموم جملہ اہل خانہ کو تعزیت پیش کرتے ہے،اللہ رب العزت قائد ملت کے فیوض و برکات سے جملہ مسلمان کو مستفیض فرمائے اور ہمیں خلوص کے ساتھ دین متین کی خدمت کرنے کا جذبہ عطافرمائے۔