اعلیٰ حضرت منقبت

منقبت امام احمد رضا خان بریلوی رحمۃ اللہ علیہ

اعلیٰ حضرت، عظیم البرکت، مجدد دین و ملت پروانہء شمع رسالت، امام اہل سنت، الشاہ امام احمد رضا خان فاضل قادری برکاتی رضی اللہ عنہ

ہو رہا ہے ذکر تیرا ہر گھڑی احمد رضا
کیونکہ توہے بالیقیں رب کا ولی احمد رضا

علم و حکمت کی نمایا روشنی احمد رضا
بالیقیں کی دور تم نے تیرگی احمد رضا

کہہ رہا ہے تیرا ہر عاشق یہی احمد رضا
ہیں ہماری جان بھی اور زندگی احمد رضا

گلشن ملت ہے تازہ ان کے دم سے بالیقیں
"گیسوئے ملت کی ہے مشاطگی احمد رضا”

فضل رب سے آپ ہیں غوث الوری کے جانشیں
ہند میں ہیں وقت کے نعمان بھی احمد رضا

نائب حسان تم کو کہہ رہا ہے ہر کوئی
مدحت سرکار تم نے ایسے کی احمد رضا

کہہ رہا ہے تیرا ہر عشاق برجستہ یہی
بالیقیں ظلمت میں ہے تو روشنی احمد رضا

مصطفیٰ کے عشق سے اعزاز یہ حاصل ہوا
ہر کوئی ہے شیدا تیرا سیدی احمد رضا

مسلک حق کو بھلا پہچانتے ہم کس طرح؟
گر نہیں کرتے ہماری رہبری احمد رضا

شاہد خستہ سرا ہے تو ثریا بالیقیں
کس قدر اس سے بیاں ہو شاں تری احمد رضا

اذن پھر شہر بریلی کا اسے کردو عطا
شاہد خستہ کی ہے خواہش دلی احمد رضا

ازقلم: محمد شاہد رضا رضوی

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے