مذہبی مضامین

"لازماً فتنۂ قادیانیت کا سد باب ہونا چاہئے-!

اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ سنی صحیح العقیدہ مسلمانوں کے لئے دنیا میں بڑے مسائل ہیں اور ہر چہار جانب سے اسلام اور مسلمانوں کے خلاف محاذ قائم ہیں ،لیکن حق پرستوں کا محافظ اور حامی و ناصر پروردگار عالم جل جلالہٗ ہے ،

صرف ایمان والوں کو حرکت میں رہنے کی ضرورت ہے
سستی اور کاہلی اپنے اوپر مسلط نہ ہونے دیں کیونکہ اس کے بیحد نقصانات ہیں،،،۔۔۔۔۔۔ کسی بھی غلط باطل اور جھوٹے عقائد کی بنیاد کو اکھاڑ پھینکنے میں دیر نہیں کرنی چاہئے،۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آج ضرورت ہے کہ فتنہ” قادیانیت کی سرکوبی کی جائے اوراس کی بیخ کنی کرکے اس کا قصہ ہی تمام کردیا جائے ،ورنہ یہ گندگی رفتہ رفتہ اپنا وسیع دائرہ بنا سکتی ہے،
اس وقت مؤمن مسلمانوں کے لئے جہاں
اور دیگر بہت سے الجھے ہوئے مسائل ہیں وہیں یہ فتنہ بھی سر ابھار رہا ہے جسے "قادیانیت کہتے ہیں جس کا بانی "مرزا غلام محمد بیگ ہے،
"قادیانی لوگ نبیء آخرالزماں خاتم پیغمبراں حضور سید عالم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کے ختم نبوّت پر عقیدہ نہیں رکھتے ہیں اور "مرزا غلام محمد بیگ کو معاذاللہ نبی مانتے ہیں ،
جبکہ پیغمبر آخرالزماں حضور سید عالم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم پر ختم نبوّت کی مہر اللہ رب العزت نے
لگا دی اور ارشاد فرمادیا ہے ،۔ "ما کان محمد ابآ احد من رجالکم ولکن رسول اللہ وخاتم النبیین وکان اللہ بکل شئی علیما
(پارہ ٢٢/رکوع -٢)
محمد تمہارے مردوں میں کسی کے بھائ نہیں ،ہاں اللہ کے رسول ہیں اور سب نبیوں میں پچھلے اور اللہ سب کچھ جانتا ہے ،(ترجمہ کنزالایمان)
آیت مذکورہ میں خاتم النبین سے مراد حضور کی ذات طیبہ ہے ،۔۔۔۔۔آخر الانبیاء کہ نبوت آپ پر ختم ہوگئی آپ کی نبوت کے بعد کسی کو نبوت نہیں مل سکتی حتی کہ جب حضرت عیسی علیہ السلام نازل ہونگے تو اگرچہ نبوت پہلے پاچکے ہیں ،،،مگر نزول کے بعد شریعت محمدیہ پر عامل ہوں گے ،
حضور کا آخری نبی ہونا قطعی ہے نص قرآنی بھی اس میں وارد ہے اور صحاح کی بکثرت احادیث جو حد تواتر تک پہنچتی ہیں ان سب سے ثابت ہے کہ حضور سب سے پچھلے نبی ہیں اور اب آپ کے بعد کوئی نبی ہونے والا نہیں ہے (تفسیر خزائن العرفان)
علاوہ ازیں خود ہمارے حضور نے صراحتاً ارشاد فرمادیا ہے کہ ،
"انا خاتم النبیین لا نبی بعدی
یعنی میں آخری نبی ہوں میرے بعد نبوت کا سلسلہ ختم ہوچکا ہے ،
یعنی میرے بعد کوئی نبی نہیں ہوگا ،
،، اور یہی سچ وحق ہے جس کی تصدیق یہ آیت کریمہ بھی کررہی ہے”الیوم اکملت لکم دینکم واتممت علیکم نعمتی ورضیت لکم الاسلام دینا(پ٦, رکوع ٥)
آج میں نے تمھارے لئے تمھارا دین کامل کردیا ،اور تم پر اپنی نعمت پوری کردی ،اور تمھارے لئے اسلام کودین پسند کیا ،،(ترجمہ کنزالایمان)
مذکورہ آیت کریمہ سے مفسرین کرام
نے متعدد قول کیا ہے جن میں سے ایک قول یہ ہے کہ دین کا اکمال یہ ہے کہ وہ پچھلی شریعتوں کی طرح منسوخ نہ ہو گا اور قیامت تک باقی رہے گا (خزائن العرفان)
یہ حقیقت روز روشن کی طرح بالکل آشکارا ہے کہ نزول قرآن اور ہمارے حضور کے بعد نہ کوئی نبی آئے گا اور نہ ہی کوئی صحیفہ نازل ہوگا کیونکہ ہمارے حضور آخری نبی ورسول تمام مخلوقات سے افضل واعلی ساری کائنات سے برتر ،سب کے پیشوا سید الانبیاء والمرسلین دونوں عالم کے تاجدار حبیب پروردگار حضرت محمد مصطفے صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم خاتم الانبیا والمرسلین ہیں آپ کے بعد نہ کوئی نبی ہوا اور نہ قیامت تک ہوگا آپ کی ذات گرامی پر نبوت ورسالت کا دروازہ ہمیشہ کے لئے بند کردیا گیا ہے ،جوشخص حضور کے بعد کسی نئے نبی کو مانے یا نبوت ملنی جائز سجھے وہ کافر اور دائرۂ اسلام وایمان سے خارج ہے ،
اور قرآن پاک آخری کتاب ہے ،

"فرض کرلیں کہ نبیوں کی آمد ورفت کا سلسلہ اگر باقی رہتا تو مذکورہ آیت کریمہ نازل نہ ہوتی ،،،
اب حضور کے بعد کوئی شخص کسی کو نیا نبی ورسول مانے تو وہ گمراہ وبے دین ہے ،
آج ضرورت اس کا متقاضی ہےکہ فتنہ”قادیانیت کی زبردست طریقے سے رد بلیغ ہو،۔ خطباءاپنے خطاب میں اور ائمہ کرام مساجد میں جمعہ کے بیان میں قادیانیت کے مکر و فراڈ اور اس کے ابطال پر گفتگو کریں اور سیدھے سادھے سنی مسلمانوں کو اس فتنہ سے آگاہ کریں اور انہیں بچائیں،
دور رواں میں پاکستان اور خود ہندوستان میں قادیانیت کا پرچار دھڑلے سے ہورہاہے اس لئے علماء اہلسنت کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اپنے اپنے علاقے میں "قادیانیت کے خلاف تحریک چلائیں تاکہ بھولا بھالا سنی مسلمان ان کے دام فریب میں نہ پھنسے ،

از خامہ: محمد طاہرالقادری کلیم فیضی بستوی سربراہ اعلیٰ مدرسہ انوار الاسلام قصبہ سکندر پور ضلع بستی یوپی

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

آسان ہندی زبان میں اسلامی، اصلاحی، ادبی، فکری اور حالات حاضرہ پر بہترین مضامین سے مزین سہ ماہی میگزین نور حق گھر بیٹھے منگوا کر پڑھیں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے