اصلاح معاشرہ

اصلاح امت میں حیات جاودانی کا راز

تحریر : مزمل حسین علیمی آسامی

ہم اگر عالم ہیں تو اصلاح امت کا فریضہ انجام دے رہے ہیں ؟یہ ایک ایسا سوال ہے، جسے ہم نے شاید ہی کبھی اپنی ذات سے کیا ہو۔ یہ سوال خود سے کرنا ہے، ہر ایک کو کرنا ہے اور یوں کرنا ہے۔ میں کون ہوں، کیا ہوں، کہاں سے آیا ہوں اورمجھے کہاں جانا ہے اور ملت کے فروغ و استحکام کے کیا کرنا ہے؟

دنیا نے ان تمام لوگوں کو بھلا دیا ہے، جو اس دنیا کے لیے اہم نہیں تھے۔ جو محض دنیا آۓ، کماۓ، کھاۓ پۓ اور دنیا سے چلے گۓ۔ جن کے آنے اور جانے سے دنیا کو کوئی فرق نہیں پڑا ۔

اور اسی دنیا میں بعض ایسی شخصیات کی بھی تشریف آوری ہوئی ہے، جو رہتی دنیا تک یاد کی جائیں گی اور ایسی عظیم ہستیوں کی آمد سے دنیا فخر محسوس کرتی ہے کہ اس کے درمیان عظیم ہستیاں بھی جلوہ فراز ہیں۔‌ ان ہستیوں سے انسانیت کی تعمیر ہوتی دکھائی دیتی ہے –
دنیا کی تاریخ میں ان ہستیوں کے اسما آج بھی نمایاں اور زندہ جاوید ہیں، جنہوں نے اس دنیا کی خدمات انجام دیتے ہوے دنیا سے رخصت ہوگئے۔ یہ لوگ باشعور اور ہوشیار تھے جنہیں مقصدِ حیات معلوم ہوگیا تھا کہ قدرت نے انہیں کس مقصد لیے پیدا کیا۔
رب تعالیٰ نے آپ کو تمام مخلوقات میں اعلیٰ و اشرف بنایا، اور دیگر مخلوقات کو آپ کے سہولیات کے لیے آپ کے تابعدار بنایا۔

زندگی رب تعالیٰ کی جانب سے ایک نازک اور لمحاتی تحفہ ہے،زندگی یہ ایک ایسا تحفہ ہے، جو ایک لمحہ میں بدل سکتا ہے۔ یہ تحفہ آپ کو فقط ایک بار ملا ہے، دوبارہ نہیں ملےگا۔ اس لیے ہر لمحہ کی قدر کریں اور مالک حقیقی کی رضا میں اپنی زندگی کو صرف کریں۔
آپ کو سوچنا چاہیے کہ جب آپ اس دنیا سے رخصت ہوجائیں گے تب آپ اس دنیا کو کیا کچھ دے کر جائیں گے ؟ دولت و ثروت، طاقت و قوت اور شہرت و عزت- یہ سب عرضی ہیں جو وقت کے ساتھ ختم ہوجاتی ہیں۔ اس لیے مقصدِ حیات کو سمجھیں اور خدمات خلق میں اپنا حصّہ ضرور لیں۔
اپنی حیثیت و بساط کے مطابق ہمیشہ لوگوں کی بہتری اور اصلاح کے لیے کوشاں رہیں، یہی تعلیمات اسلام و رضاے الہی ہے۔ حدیث شریف کا مفہوم ہے کہ نبی کریم صلّی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ اس شخص کو آباد کرے جو میری بات کو سنے اور دوسروں تک پہنچاے۔ آج ہی سے بلکہ ابھی اپنی زندگی کو غنیمت اور اس کی قدر کرتے ہوئے آپ جد وجہد کرنا شروع کر دیں۔ یاد رہے اس دنیا میں اپنا اثر ضرور چھوڑیں ورنہ آپ بھی بھلا دیے جائینگے۔

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے