کلکتہ: ہماری آواز(ایجنسی) 27 جنوری
بھارتی کرکٹ کے سابق کپتان اور بی۔سی۔سی۔آئی۔ کے صدر سوروگانگولی ایک بار پھر ہسپتال میں ایڈمٹ کرائے گئے ہیں۔ خبروں کے مطابق دادا کو آج سینے میں درد کی شکایت تھی جس کے بعد انھیں اپولو ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔
اس سے پہلے اس سال کی شروعات میں انھیں جم میں ورک آؤٹ کے دوران بھی یہی شکایت ہوئی تھی اور وہ کلکتہ کے نجی ہسپتال میں 5دنوں تک ایڈمت تھے۔