منقبت

منقبت: مصطفے کے بعد رتبہ ہے نبی کے یار کا

نتیجۂ فکر : یاسر عبدالقیوم قاسمی

کر رہا ہے یہ عیاں جو واقعہ ہے غار کا
مصطفی کے بعد رتبہ ہے نبی کے یار کا

اللہ اللہ ان کا جذبہ ہے نہیں کوئی مثال
رکھ دیا لا کر اثاثہ جو بھی تھا گھر بار کا

جب قبیلے نے کیا انکار دینے سے زکوۃ
ڈٹ گئے ہرگز نہ چھوڑوں گا میں حق نادار کا

ثانی اثنین کہا ہے رب نے خود صدیق کو
رب نے ہے خود ہی بتایا ہم سفر سرکار کا

سب صحابہ ہیں ستارے ان میں ہے اعلی مقام
بوبکر فاروق و عثماں حیدر کرار کا

ان کی خاک پا بھی یاسر کوئی پا سکتا نہیں
ہو قطب ابدال یا پیر مغاں سنسار کا

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے