بہار میں برسراقتدار حکومت کے لیڈر بھی محفوظ نہیں,سوشاسن حکومت میں مجرمین بے لگام
جمال پور/مونگیر: ہماری آواز (ایجنسی/عاقب چشتی) 27 جنوری:
بہار میں جرائم و کرائم کا گراف جس تیزی کے ساتھ بڑھ رہا ہے وہ نہایت تشویسناک ہے جرائم پیشہ افراد اس قدر بے لگام ہوگئے ہیں کہ دن دہاڑے ہی برسراقتدار پارٹی کے لیڈران کو اپنی گولیوں کا نشانہ بنارہے ہیں اور پولیس کا کوئی خوف ان کو نہیں ہے پولیس ان جرائم کو کنٹرول نہیں کر پارہی ہے اور صرف منصوبہ پہ منصوبہ بنارہی ہے
تازہ معاملہ بہار کے مونگیر ضلع کے جمال پور کا ہے جہاں جرائم پیشہ افراد نے بی جے پی کے صوبائی ترجمان و جمال پور کالج لکچرار ڈاکٹر اظفر شمسی کو دن کے تقریبا گیارہ بجے گولی مار دی گولی ان کی کنپٹی اور پیر میں لگی ہے جس سے ان کی حالت نازک بنی ہوئی ہے
ڈاکٹر شمسی صبح سوا گیارہ بجے اپنی کار سے کالج کے کیمپس میں جیسے ہی پہونچے پہلے سے گھات لگائے بدمعاشوں نے ان پر فائرنگ شروع کردی جس سے وہ بری طرح زخمی ہوگئے اس واردات کی خبر پورے علاقے میں آگ کی طرح پھیل گئی آنا فانا میں شمسی صاحب کو صدراسپتال میں ایڈمٹ کرایا گیا نازک حالت کو دیکھتے ہوئے ابتدائی علاج کے بعد پٹنہ ریفر کر دیا گیا
صدر اسپتال پہنچ کرایس پی مانوجیت سنگھ ڈھلو نے شمسی صاحب کا بیان درج کیا
ایس پی مانو جیت سنگھ نے بتایا کہ جمال پور کیمپس میں گولی ماری گئی ہے تین بدمعاشوں نے اس واردات کو انجام دیا ہے کالج کے انچارج پرنسپل للن سے چارج لینے کو لیکر ڈاکٹر شمسی کا اختلاف چل رہا تھا پولیس نے انہیں گرفتار کر لیا ہے
آپ کو بتا دیں کہ بہار میں جرائم کا گراف بڑھتا جا رہا ہے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے پولیس افسروں کو صوبہ میں لاء اینڈ آرڈر کو لیکر بار بار متنبہ کرنے کے باوجود جرائم کی تعداد میں کمی نہیں ہو رہی ہے ابھی روپیش قتل معاملہ ایک معمہ بنا ہوا ہے پٹنہ کے ہی مسوڑھی کے بی ای او کا اغواء کرکے قتل کردیا گیا, پٹنہ کے نوبت پور علاقہ میں کورٹ جارہے منشی کو گولی مار کر قتل کے ساتھ کئی معاملے سامنے آئے ہیں اور پولیس ان معاملات کی تحقیق و تفتیش میں مصروف ہے اور اس کی گتھی نہیں سلجھا پائی ہے کہ ایک اور سانحہ سامنے آگیا-
بی جے پی صدر نے ڈی جے پی سے کی بات چیت
جب بی جے پی نیتا اظفر شمسی پر گولی چلائی گئی تب پٹنہ میں بی جے پی ہیڈ آفس میں ملن تقریب منعقد ہو رہا تھا حملہ کے خبر ملتے ہی ہی بی جے پی صوبائی صدر ڈاکٹر سنجے جیسوال نے پورے معاملے کی جانکاری لیتے ہوئے بہار کے ڈی جی پی ایس کے سنگھل سے بات چیت کر مجرموں جلد از جلد گرفتار کرنے کو کہا ہے