ہماری آواز/نئی دہلی، 27 جنوری (پریس ریلیز)کانگریس نے یوم جمہوریہ کے موقع پر قومی دارالحکومت نئی دہلی میں کسان تحریک کے دوران ہوئے تشدد کو خفیہ ایجنسی کی ناکامی قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیرداخلہ امت شاہ اس کے لیے ذمہ دار ہیں اور وزیراعظم نریندر مودی کو انھیں فوراً برخاست کرنا چاہیے۔
کانگریس کے میڈیا انچارج رندیپ سنگھ سرجے والا نے بدھ کے روز یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس میں کہا کہ لاء اینڈ آرڈر اور خفیہ نظام کی ناکامی کے لیے مسٹر شاہ ذمہ دار ہیں۔
کسان تحریک کی آڑ میں دہلی میں جو منظم تشدد اور انارکی ہوئی ہے‘ اس سے منسلک خفیہ اطلاع مسٹر شاہ کے پاس تھی اور اس کے باجود تشدد روکنے میں وہ ناکام رہے ہیں۔