سبق آموز کہانیاں

بادشاہ کا عالیشان محل !!

بادشاہ نے ایک بہت ہی عالیشان محل تعمیر کیا جو دیکھتا بس دیکھتا ہی رہ جاتا محل نہیں تھا جنت کا ٹکڑا تھا غرضیکہ جو بھی آتا دیکھتا اور ششدر رہ جاتا۔ مگر بادشاہ نے اسے دیکھنے کی عجیب شرط لگا دی جو شخص محل کو ایک متعین وقت میں پورا گل دیکھے گا۔ اسے دے دیا جائے گا۔ لیکن جو شخص اُس متعین وقت میں نہیں دیکھ پائے گا اس کا سر قلم کر دیا جائے گا بہت سارے سر پھرے نوجوان منع کرنے کے باوجود جان گنوا بیٹھے جو بھی جاتا پورا کیا آدھا محل بھی نہ دیکھ پاتا کے وقت پورا بو جاتا اور اجل کا پیغام لیکر ہی آتا اس بات کا شہرہ بہت دور تک پہنچ گیا ایک نوجوان دیہاتی کے کانوں تک بھی یہ خبر اڑتی اڑتی پہنچ گئی نوجوان نے جب پوری بات سنی تصدیق کی اور بادشاہ کے محل پہنچ گیا۔

درباری وزیروں مشیروں اور جلادوں نے بھی منع کیا مگر وہ ذھن کا پکا نکلا اجازت لی اور متعین وقت دے دیا گیا۔

نوجوان محل میں پہنچا دیا گیا نوجوان نے ایک سرے سے لے کر دوسرے سرے تک در و دیوار کمرے فانوس قمقمے قالين صوفے تالاب حوض باغ پگڈنڈیاں الغرض ایک ایک چیز کڑے پہرے میں دیکھ لی اور وقت ختم ہونے سے پہلے بادشاہ کے روبرو پیش کر دیا گیا بادشاہ اور تمام درباری گویا سنائے میں آگئے۔
بادشاہ نے کہا نوجوان میں اپنی شرط پر قائم ہوں محل اب تیرا ہے مگر یہ بات سمجھ نہیں آئی وقت ختم ہونے سے پہلے طے شده وقت میں اتنا خوبصورت کل جسکے درو دیوار کیاریاں باغات حوض تالاب کمرے رہائشیں اتنی خوبصورت ہیں تم سے پہلے جو گیا کوئی باغ میں پہنچ کر باغ کے خوبصورتی میں کھو گیا کوئی کیاریاں، کوئی قمقمے، کوئی در و دیوار کے نقش و نگار میں کھو گیا اور وقت ختم کردیا اور جان گنوا بیٹھا۔
تم نے پورا وقت بھی نہیں لگایا اور محل بھی دیکھ لیا نوجوان نے بادشاہ کی بات سن کر بھرپور قہقہ لگایا اور کہا بادشاہ سلامت مجھ سے پہلے جتنے لوگ بھی محل دیکھنے آئے سب کے سب پرلے درجے کے بے وقوف تھے جو محل کی خوبصورتی میں کھو گئے اور جانیں گنواتے رہے۔ بادشاہ سلامت محل کے صدر دروازے سے اندر داخل ہوتے ہی میں نے اپنی آنکھیں نیم وا کرلی تھیں اور پورا محل آنکھیں بند کر کے دیکھ آیا میں اتنا بے وقوف نہیں جو محل کی خوبصورتی میں کھو کر اپنی جان گنوا دیتا بادشاه سلامت اب محل میری ملکیت ہے میں اسے جی بھر کر دیکھتا رہوں گا۔

دوستوں!!! وہ محل دنیا ہے

بادشاہ وہ کریم ذات ہے اور محل کے خوبصورتی میں کھو جانے والے ہم انسان ہیں۔

اور نیم وا آنکھ والے وہ دانا اور کامیاب انسان ہیں جو اس دنیا کی خوبصورتی میں کھو نہیں جاتے بلکہ با مقصد زندگی گزار کر اللہ کے حضور پہنچ جاتے ہیں…!!

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے