علامہ مولانا مفتی محمد فیض احمد اویسی علیہ الرحمہ کی اہم ترین تصنیف ’’ترے دُشمن سے کیا رشتہ ہمارا یا رسول اللہﷺ‘‘ کو جماعت رضائے مصطفیٰ شاخ ایولہ نے ۸۰؍ صفحات پر مشتمل منظر عام پر لایا۔تقسیم کار جیلانی مشن اور محرک نوری مشن/اعلیٰ حضرت ریسرچ سینٹر ہے۔ یہ کتاب کا دوسرا ایڈیشن ہے۔ پہلا ایڈیشن رفاعی مشن ناسک سے چھپا، جہان میں مقبول ہوا۔ کتاب میں تحفظِ ناموسِ رسالت ﷺ کا پاکیزہ درس مستور ہے۔ تعظیم و تکریم مصطفیٰ ﷺ کے جہاں آداب ذکر کیے گئے وہیں توہین و بے ادبی کی جرأت کرنے والوں سے عار و نفور کا درس بھی مہیا ہوتا ہے۔ یوں ہی عقائد حقہ کی حفاظت کے باب میں صلح کل افکار کی تردید بھی کی گئی ہے۔ استدلال و استنباط کی فضا نے کتاب کے تحقیقی وزن کو بڑھا دیا ہے۔ تمہیدی باب میں اغراض پر مولانا افروز قادری اور تقریظ پر شہزادۂ غوث اعظم حضرت سید عبدالقادر جیلانی میاں کا مضمون خاصا اہم ہے۔ کتاب و سنت سے دلائل اور سلفِ صالحین کی تعلیمات کے عطر نے افادیت کے گلشن کو مزید دل کش بنا دیا ہے۔ ایمان تازہ اور عقیدہ پختہ ہوتا ہے۔ عقیدت کی بزم میں روشنی پھیل جاتی ہے۔ مسلک اعلیٰ حضرت کی عطر بیزی سے چمن میں خوشبو بسی ہوئی ہے۔ اِس زمانے میں جب کہ توہین و بے ادبی کا تعفن پھیلا ہوا ہے؛اِس کتاب کا مطالعہ ہر بندۂ مومن کو کرنا چاہیے کہ جرأتوں جسارتوں اور بے ادبیوں پر لگام لگائی جا سکے۔ علامہ فیض احمد اویسی نے ’’ترے دُشمن سے کیا رشتہ ہمارا یا رسول اللہﷺ‘‘میں تحفظِ ناموسِ رسالت ﷺ کے لیے بیداری کا پیغام دیا ہے۔ صاحبانِ رسوخ کو چاہیے کہ اپنے اپنے علاقے میں اس کتاب کی اشاعت کر کے بِلاقیمت تقسیم کریں۔
٢٩ اگست ٢٠١٩ء کو جب راقم نے کتاب کے اولین ایڈیشن پر تبصرہ لکھا تو اسے پڑھ کر حضرت سید وجاہت رسول تاباں قادری نے برجستہ یہ اشعار لکھ بھیجے:
"ترے دشمن سے کیا رشتہ ہمارا یا رسول اللہﷺ”
کہ فیضِ احمدی کا ہے سہارا یا رسول اللہﷺ
"ترے دشمن سے کیا رشتہ ہمارا یا رسول اللہﷺ”
اویسی نسبتوں نے ہے نکھارا یا رسول اللہﷺ
” ترے دشمن سے کیا رشتہ ہمارا یا رسول اللہﷺ”
"اشدآء ” یہ کلمہ ہے تمہارا یا رسول اللہﷺ
اویسی جنت الفردوس میں پہنچے یہی کہتے
"ترے دشمن سے کیا رشتہ ہمارا یا رسول اللہﷺ”
نصابِ عشق تاباں ہے ہمارا یارسول اللہﷺ
"ترے دشمن سے کیا رشتہ ہمارا یا رسول اللہﷺ”
کتاب کی پی ڈی ایف فائل بزمِ مطالعہ میں پیش ہے، احباب کو بھی ضرور ارسال کیجئے….
Download this book
تبصرہ: غلام مصطفیٰ رضوی
نوری مشن، مالیگاؤں