منقبت فارسی: حضرت مولانا مفتی سید ابوالحسن شاہ جہاں المعروف سید نورالدین سیف اللہ رفاعی علیہ الرحمہ
(متولد: ١٢٧١ھ /متوفی: ١٣٣۵ھ، مزار مقدس: خانقاہ رفاعیہ، بڑودہ، گجرات)
مترجمن: محمود الحسن رضوی قادری چشتی نقشبندی سہروردی، مالیگاؤں، مہاراشٹرا
لطف فرما سید احمد کبیر
یا رفاعی غوث اعظم دستگیر
دستگیری کن بروز دار و گیر
یا رفاعی غوث اعظم دستگیر
اے سید احمد کبیر رفاعی آپ غوث اعظم دستگیر ہیں ہم پر مہربانی فرمائیں
بروز محشر ہماری دستگیری کیجئے
اے رفاعی غوث اعظم دستگیر
سیدی بہر خدا شو دستگیر
کن رہا از بند غم پیران پیر
دل شود پر نور اے روشن ضمیر
یا رفاعی غوث اعظم دستگیر
اے ہمارے سردار خدا کے واسطے ہمارے دستگیر بن جائیں
اے پیروں کے پیر ہمیں غم سے رہائی عطا کریں
اے روشن ضمیر تاکہ ہمارا دل پُر نور ہو جائے
اے رفاعی غوث اعظم دستگیر
چند سوزم در فراقت اے شہا
از وصالِ خویش شاداں کن مرا
روز و شب اینست از تو التجا
یا رفاعی غوث اعظم دستگیر
اے بادشاہ آپ کی جدائی میں میں جل رہا ہوں
اپنی ملاقات سے مجھے خوش کیجئے
دن رات آپ سے میری یہی التجا ہے
اے رفاعی غوث اعظم دستگیر
از وصال تو شہا دل شاد کن
خانہ ویران من آباد کن
در حضوری ہم بگاہے یاد کن
یا رفاعی غوث اعظم دستگیر
اپنی ملاقات سے میرا دل خوش کیجئے
میرے ویران گھر کو آباد کیجئے
اور کبھی اپنی بارگاہ میں بھی ہم کو یاد فرمائیے
اے رفاعی غوث اعظم دستگیر
بہر امید دلی استادہ ام
سرفرازم کن شہا دل دادہ ام
خاکسارم بردرت افتادہ ام
یا رفاعی غوث اعظم دستگیر
اپنے دل کی امید کیلئے حاضر بارگاہ ہوں
اے بادشاہ مجھے سرفراز فرمائیں کہ میں نے دل آپ کی نذر کردیا ہے
میں عاجزی سے آپ کے دروازے پر کھڑا ہوں
اے رفاعی غوث اعظم دستگیر
اے دل و جانم فدائے روئے تو
قبلۂ حاجت خمِ ابروئے تو
سنبل جنت خجل از موئے تو
یا رفاعی غوث اعظم دستگیر
میرا دل اور میری جان آپ پر فدا ہے
آپ میری حاجتوں کا قبلہ ہیں جہاں میری آبرو جھکی ہوئی ہیں
آپ کے موئے مبارک پر جنت کی شاخیں بھی شرمندہ ہیں
اے رفاعی غوث اعظم دستگیر
در حساب اولیا اول شدی
در چہار اقطاب تو افضل شدی
وز ہمہ اعلیٰ تر و اکمل شدی
یا رفاعی غوث اعظم دستگیر
آپ اولیا میں اول مقام رکھتے ہیں
اور چاروں اقطاب میں آپ افضل ہیں
اور تمام سے آپ اعلیٰ اور کمال والے ہیں
اے رفاعی غوث اعظم دستگیر
در گروہ اولیا تو سروری
غوثیت وزقطبیت افزوں تری
آنچہ می گویم ازاں بالا تری
یا رفاعی غوث اعظم دستگیر
اولیا کے جھرمٹ میں آپ سردار ہیں
غوثیت اور قطبیت میں بلند مقام ہیں
اور آپ کی شان میں جو کچھ کہوں آپ اس سے بھی بلند ہیں
اے رفاعی غوث اعظم دستگیر
المدد اے فخر اقطاب زماں
المدد اے مونس بے چارگاں
المدد شاہنشہ ہر دوجہاں
یا رفاعی غوث اعظم دستگیر
اے زمانے کے اقطاب میں فخر والے آپ مدد فرمائیے
اے بیچاروں کے محبت کرنے والے آپ مدد فرمائیے
اے دونوں جہاں کے شہنشاہ آپ مدد فرمائیے
اے رفاعی غوث اعظم دستگیر
بر در درگاہ تو بہر نیاز
آمدہ ہر کس پئے اظہارِ راز
از کرم کن ہر یکے را سرفراز
یا رفاعی غوث اعظم دستگیر
آپ کے آستانے کی چوکھٹ پر نیاز مندی کیلئے
ہر کوئی اپنے راز کے اظہار کیلئے حاضر ہوتا ہے
آپ اپنے کرم سے ہر ایک کو کامیابی عطا فرمائیے
اے رفاعی غوث اعظم دستگیر
شہرۂ فیض تو در عالم رسید
نعمت خوان تو ہر عارف چشید
شد زالطاف تو ہر کامل مرید
یا رفاعی غوث اعظم دستگیر
آپ کے فیضان کی شہرت ساری دنیا میں پھیل گئی
آپ کے نعمت خانے سے ہر عارف نے چکھا ہے
آپ کے الطاف سے ہر مرید کامل ہوگیا
اے رفاعی غوث اعظم دستگیر
شد دلم پر نور از نور خدا
گشت تاباں نور از سر تا بہ پا
نور فیضت چونکہ شد جلوہ نما
یا رفاعی غوث اعظم دستگیر
میرا دل اللہ کے نور سے روشن ہو گیا
یہ نور سر سے پیر تک چمکنے لگا
جب آپ کے فیض کا نور مجھ میں جلوہ نما ہو گیا
اے رفاعی غوث اعظم دستگیر
نوٹ:
غوث اعظم کا لفظی ترجمہ بڑے مدد گار
اور دستگیر کا لفظی ترجمہ ہاتھ تھامنے والے
پورے کلام میں اصل لفظ کو برقرار رکھا گیا ہے
حسب فرمائش
سید حسام الدین ابن سید جمال الدین رفاعی
خانقاہ رفاعیہ، بڑودہ، گجرات
9978344822