انتقال و تعزیت

علم وادب کا کوہ ہمالہ ملک عدم کو رواں ہوا

رخصت اے بزمِ جہاں! سوئے وطن جاتا ہوں میں

دنیاٸے علم وادب کےعظیم تاجور اپنی صحافت وقلم کے ذریعے قریب نصف صدی سے حکم رانی کرنے والے ،جامعہ اشرفیہ کے مٶقر استاذ،خطیب ایشیاء علامہ مبارک حسین مصباحی کی فانی دنیا سے رحلت کی خبر دل کو جھکجھور کردینے والی ہے
إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ
أپ ایک اچھے استاذہونے کے ساتھ ساتھ ماہنامہ اشرفیہ کے مدیر تھے جہاں سے اپنی أواز کو قلم کے ذریعے دنیاء کے کونے کونےتک پہونچایا اشرفیہ میں چھپے أپ کے اداریے کو پڑھ پڑھ کر ناچیز قلم کی نوک پکڑنے کے لاٸق ہوا
فن خطابت بھی أپکو بخوبی ووافر حصہ میں ملی دارالعلوم اسحاقیہ جودھپور کے باہر چوک میں کٸی مرتبہ أپکے گھنگرج خطابات سننے کا موقع ملا بعدہ معین الاسلام شیخ نگر میں میری تقرری کے بعد ،میرے کرم فرما حضرت مولانا برکت علی صاحب قبلہ رضوی کے ایماء واشارے پر اپکو مدعو کیاجہاں سے أپکے خطاب کو سن کردنیاٸے بدعقیدیت میں زلزلہ پیدا ہوا اور باطل فرقوں کے نماٸندگان کونظر ثانی پہ مجبور کیا
خیر یادیں باقی رہ گٸیں
الل کریم جوار رحمت میں جگہ عطافرماٸے اور درجات کو بلند فرماٸے جماعت اہل سنت کو اسکا متبادل عطا کرے

سوگوار غم
جمشید خان قادری
سروری حج عمرہ ٹور جودھپور
نزیل: أکھلیہ جودھپور

5/6/2026

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے