انتقال و تعزیت

آہ مفتی نظام الدین نوری !!!

انا للہ و انا الیہ راجعون۔
موت العالِم موت العالم۔ ایک عالِم کی موت ایک عالم کی موت ہوا کرتی ہے، ایک معروف ومشہور خطیب وادیب عالم نکتہ داں خلیفہ حضور تاج الشریعہ و حضور گلزار ملت حضرت علامہ الحاج الشاہ مفتی نظام الدین نوری دارالعلوم فیض الرسول براؤں شریف کا ایک سڑک حادثہ میں وصال ہوگیا۔ حضرت مفتی صاحب شراوستی ضلع کے ایک گاؤں بھوجنگا بھنگا کے جلسے سے واپس دارالعلوم جارہے تھے ساتھ میں ان کے صاحبزادے منے بابو بھی تھے بانسی روڈ برگدوا پل پر ایک ٹرک والے نےحضرت کی گاڑی کوٹکر مارا دونوں حضرات شدید زخمی ہوئے اور جاں بحق ہوگئے انا للہ و انا الیہ راجعون ۔ حضرت مفتی صاحب ایک بہترین عالم دین تھے ، حضور گلزار ملت فرماتے ہیں کہ حضرت مفتی صاحب قبلہ بہت ساری خوبیوں کے مالک تھے، آپ بہت ہی خوش اخلاق، ملنسارتھے، اکابرکا احترام اور اصاغر نوازی میں بے مثال تھے، مشائخ کرام کا بہت احترام کرتے تھے علاوہ ازیں آپ تصلب فی الدین تصلب فی الشرع اور تصلب فی المسلک کے دلدادہ تھے مسلک اعلی حضرت کی ترویج واشاعت آپ کا اولیں فریضہ تھا، خلاف مسلک آپ نے کبھی کوئی سمجھوتہ نہیں کیا، حضور تاج الشریعہ کے خلیفہ تھے یہی وجہ ہے کہ مسلک کی تابعداری آپ کی گھٹی میں پلا دی گئی تھی، جب سے یہ خبر سنی ہے دل بڑا غمگین ہے۔میری بھی ملاقات حضرت سے بارہا ہوئ ہے اتنے مخلص عالم دین تھے کہ جس کی کوئی نظیر نہیں، مجھ جیسے چھوٹوں پر اتنی شفقت فرماتے کہ جس کو میں بیان نہیں کرسکتا، ایک سال پہلے حضرت ہمارے علاقے کے ایک گاؤں گدرا گلہریا گھاٹ کے جلسے میں آنےوالےتھے میں نے عرض کی حضور میرے گھر کو اپنے قدوم میمنت سے لزوم میمنت کا شرف بخشے تو کرم نوازی ہوگی،حضرت تشریف لائے میرے گھر آپ نے قیام وطعام فرمایا اور آپ نے اپنی دعاؤں سے خوب نوازا، بعدہ میں اور قسمت تلسی پوری اور قاری احسان نبی اسماعیلی حضرت کے ساتھ ہی جلسے میں گئے، قاری احسان اور میرے گھر والے کہنے لگے اتنے بڑے عالم و خطیب وادیب اور اتنے اخلاق مند اور ملنسار پہلی مرتبہ دیکھا ہے، یقیناً آپ رحمۃ اللہ علیہ سنت مصطفیٰ ﷺ کے عظیم پیکر تھے آپ ایک دقیق عالم اورباعمل تھے ، آپ دین متین کے مفتی تھے، آپ ایک بہترین شاعر تھے،آپ خطیب وادیب تھے، آپ کی ذات محتاج تعریف نہیں، بڑے بڑے اکابر آپ کی تعریف کیا کرتے تھے ، آپ کا وصال امت مسلمہ کے لیے ایک عظیم خسارہ ہے، اللہ تعالیٰ حضرت مفتی صاحب اور ان کے صاحبزادے منے بابو کی مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے۔پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے،آمین بجاہ سید المرسلین

شریک غم۔ قطب الدین احمد قادری اسماعیلی تلسی پور

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے