متفرقات

ترنگے کی بےحرمتی ملک کے لیے افسوسناک: مودی

ہماری آواز/نئی دہلی، 31 جنوری (پریس ریلیز) وزیراعظم نریندر مودی نے اتوار کو کہا کہ 26 جنوری کو لال قلعہ پر ترنگے کی بے حرمتی سے پورے ملک کو کافی دکھ ہوا لیکن ہمیں آنے والے وقت کو نئی امید اور نئے طریقے سے ابھرنا ہے مسٹر مودی نے اکاش وانی پر اپنے ماہانہ پروگرام من کی بات کے دوسرے ایڈیشن کی 20 ویں قسط میں قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سال 2021 میں کئی نئی شروعات ہوئی لیکن دلی میں 26 جنوری کو ترنگے کی بے حرمتی دیکھ کر ملک بہت دکھی بھی ہوا۔
انہوں نے کہا کہ ’’ہمیں آنے والے وقت کو نئی امید اور نئے طریقے سے ابرنا ہے۔ ہم نے گزشتہ سال غیر معمولی صبر اور ہمت کا ثبوت دیا۔ اس سال بھی ہمیں سخت محنت کرکے اپنے عزم کو ثابت کرنا ہے۔ اپنے ملک کو اور تیز رفتاری سے آگے لے جانا ہ‘‘۔
وزیراعظم نے کہا کہ اس ماہ کرکٹ پچ سے بھی بہت اچھی خبر ملی۔ ہماری کرکٹ ٹیم نے شروعاتی پریشانیوں کے بعد شاندار واپسی کرتے ہوئے آسٹریلیا میں سیریز جیتی۔ ہمارے کھلاڑیوں کی سخت محنت اور باہمی تعاون باعث تحریک ہے۔

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

آسان ہندی زبان میں اسلامی، اصلاحی، ادبی، فکری اور حالات حاضرہ پر بہترین مضامین سے مزین سہ ماہی میگزین نور حق گھر بیٹھے منگوا کر پڑھیں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے