کرکٹ: بیتیا نے ڈھاکہ کو 29 رنوں سے شکست دیکر فائنل میں بنائی جگہ

بیتیا کے طارق کو ملا مین آف دی میچ ایوارڈ

موتی ہاری: ہماری آواز(عاقب چشتی)22 جنوری
مشرقی چمپارن کے ڈھاکہ میں جاری ٹی 20 ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل مقابلہ میں بیتیا نے ڈھاکہ کو 29 رنوں سے شکست دیکر فائنل میں اپنی جگہ پکی کرلی ٹاس جیت کر بیتیا نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 20 اوورز میں 9 وکٹ کے نقصان پر کل 127 رن بنائے جس میں گورو سومن نے سب سے زیادہ 26 رن بنائے دیواکر نے 17 اور اخلاق نے 16 رنوں کی پاری کھیلی ڈھاکہ کی طرف سے بالنگ کرتے ہوئے کپتان سراج انور نے 03 کنال و مجاہد نے دو دو وکٹ لیے جواب میں کھیلتے ہوئے ڈھاکہ کی ٹیم 98 رنوں پر آل آؤٹ ہوگئی بیتیا کی طرف سے طارق نے کل 4 وکٹ حاصل کیے جبکہ دلیپ اور نظام نے دو دو وکٹیں حاصل کی اور اپنی ٹیم کو فائنل میں پہونچایا میں آف دی میچ طارق کو ملا
اس میچ کے امپائر پردیپ کمار منا اور ٹیپو سنگھ تھے جبکہ اسکورر پرویز عالم اور ساحل تھے جبکہ کمنٹری کے فرائض عبدالرحمن و اسلم نے انجام دیے اس موقع سے کمیٹی کے صدر ہارون خان,سکریٹری پردیپ کمار,سنجے سنگھ,امتیازالحق,اکبر خان,پپو چودھری,شاہد خان سمیت سینکڑوں افراد موجود تھے

About ہماری آواز

Check Also

بھارت نے انگلینڈ کو 157 رنز سے شکست دے کر وصولی لگان: اوول میں بھارت کی تاریخی جیت ، سیریز میں 2-1 کی برتری

اوول{برطانیہ} 6ستمبر، ہماری آواز بھارت نے چوتھے ٹیسٹ کے آخری دن انگلینڈ کو 157 رنز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے