نتیجۂ فکر: آفتاب عالم گوہر قادری واحدی
خادم جامعہ ام سلمہ و جامعہ گلشن مدینہ سرتاج العلوم وام سلمہ جونیر ہائی اسکول دریا آباد بارہ بنکی یوپی الہند
مقیم حال دبئی متحدہ عرب امارات
کفر کے قلعے گرانے آگئے ہیں مصطفیٰ
ظلم دنیا سے مٹانے آگئے ہیں مصطفیٰ
گمرہی جگ سے مٹانے آگئے ہیں مصطفیٰ
رہ پہ گمراہوں کو لانے آگئے ہیں مصطفیٰ
بغض و نفرت کو مٹانے آگئے ہیں
پیار کے دیپک جلانے آگئے ہیں مصطفیٰ
مشرکوں کو دہر سے ناپید کرنے کےلیے
دین کا ڈنکا بجانے آگئے ہیں مصطفیٰ
اپنے تو اپنے ہیں غیروں کو بھی ہے امن و سکون
جب سے یہ دنیا چلانے آگئے ہیں مصطفیٰ
دین احمد ہی رہے گا اب جہاں میں حشر تک
ہرکسی کو یہ بتانے آگئے ہیں مصطفیٰ
ہادئ برحق امام الانبیاء بن کر یہاں
راستہ سیدھا چلانے آگئے ہیں مصطفیٰ
ایک ہی معبود کی ہوگی یہاں پر بندگی
سب کو گوہر یہ بتانے آگئے ہیں مصطفیٰ