ہماری آواز/نئی دہلی، 03 فروری (پریس ریلیز) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کے اس بیان پر جوابی حملہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کسانوں کے کندھوں پر بندوق رکھ کر اپنی سیاسی روٹی سینکنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
بی جے پی کے ترجمان سمبت پاترا نے بدھ کو یہاں پریس کانفرنس میں کہا کہ "مسٹر راہل گاندھی نے دھمکی دی ہے کہ کوئی بھی پیچھے نہیں ہٹے گا ، ہم بات چیت پر یقین نہیں رکھتے ہیں۔
"
انہوں نے مسٹر راہل سے پوچھا کہ "راہل جی یہ کسانوں کی تحریک ہے اور کسانوں نے کہا ہے کہ انہیں کسی بھی سیاسی پارٹی سے کوئی سروکار نہیں ہے۔