متفرقات

جمعیتہ علماء کمپل شاخ کی انتخابی میٹنگ منعقد، مولانا مفضال الرحمٰن صدر، مولانا محمد شکیل مظاہری جنرل سکریٹری منتخب

فرخ آباد: 3فروری/ ہماری آواز(یاسر قاسمی)
جمعیت علماء اترپردیش میں (وسط زون ) کے جنرل سکریٹری و ضلعی صدر مفتی ظفر احمد قاسمی کی نگرانی میں کمپل شاخ کے صدر ، نائب صدور ، جنرل سکریٹری و سکریٹری کے عہدوں کے لیۓ انتخابی کاروائی عمل میں آئی۔
منعقدہ میٹنگ میں مولانا مفضال الرحمٰن مہتمم جامعہ خالد ابن ولیدؓ موضع کٹیا کو اتفاق راۓ سے مقامی شاخ کا صدر منتخب کیا گیا۔ اس دوران ضلعی سکریٹری حافظ عبد الخالق و مولانا واصف جمیل قاسمی کی پیش کش و رائے سے اتفاق کرتے ہوئے حاضرین نے مقامی شاخ کا جنرل سکریٹری مولانا محمد شکیل مظاہری صدر مدرس مدرسہ جامع الھدیٰ کٹیا کو منتخب کیا ۔ علاوہ ازیں سماجی کارکن قاری شاہ نواز محمودی مہتمم مدرسہ دارالتعلیم بہبل پور نائب صدر اول، مولانا نبی حسن ندوی نائب صدر دوم ، حافظ محمد نصرت نائب صدر سوم ، حافظ رسول احمد کمپل، مولانا محمد بلال کٹیا، حافظ عبد الکلام بہبل پور و مولانا رفیع الدین کٹیا سکریٹری، ریاست علی خازن ، قاری افتخار احمد نائب خازن منتخب ہوئے۔ اس سے پہلے حاضرین کو خطاب کرتے ہوئے ضلعی صدر مفتی ظفر احمد قاسمی نے کہا کہ جمعیتہ علماء ہند اپنے قیام کے روز اول ہی سے مظلوموں کی خدمت اور ان کی داد رسی کا فریضہ بحسن خوبی انجام دے رہی ہے، انہوں نے کہا جمعیت علماء ملت اسلامیہ کی بقا ،دین و شریعت و مدارس و مساجد کی حفاظت، قدرتی آفات میں بلا تفريق مذہب و ملت متاثرین کی امداد ، قومی یکجہتی کے فروغ ، فرقہ وارانہ فسادات میں مظلومین کی مدد، ماب لنچنگ کے مقدمات کی پیروی ، دہشتگردی کے الزام میں محبوس مسلمانوں کے مقدمات لڑنے اور ملک و ملت کے تمام طرح کے سلگتے مسائل پر سب سے پہلے آواز بلند کرنے والی واحد تنظیم ہے۔ ایسی تنظیم سے آپ حضرات کا منسلک ہونا یقیناً قابل فخر ہے۔ انھوں نےکہا جمیعتہ علماء کی ممبر سازی کا عمل 14 فروری تک جاری ہے، آپ حضرات اس مہم کامیاب بنائیں

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

آسان ہندی زبان میں اسلامی، اصلاحی، ادبی، فکری اور حالات حاضرہ پر بہترین مضامین سے مزین سہ ماہی میگزین نور حق گھر بیٹھے منگوا کر پڑھیں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے