ہماری آواز/نئی دہلی 5 فروری(پریس ریلیز) کانگریس نے کسان تنظیموں کے ہفتہ کے روز منعقدہ چکاجام کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی کارکنان چکاجام کے دوران کسانوں کے ساتھ کندھا سے کندھا ملاکر کام کریں گے اور حکومت سے زراعت سے متعلق تینوں قانون واپس لینے کا مطالبہ کریں گے۔
کانگریس سکریٹری کے سی وینوگوپال نے جمعہ کو یہاں جاری ایک بیان میں کہا کہ پارٹی کسان تنظیموں کے کل چھ فروری کو قومی اور ریاستی شاہراہ پر دوپہر 12سے تین بجے تک تین گھنٹے کے اعلان کردہ ملک گیر چکاجام کی حمایت کرے گی۔
پارٹی کارکنان کسانوں کے ساتھ اپنے عزم کو پوراکرتے ہوئے انہیں اپنا مکمل تعاون دیں گے۔