متفرقات

اردو زبان و ادب کی سب سے پاکیزہ صنف نعت رسالت ہے: ڈاکٹر منصور فریدی

بزم نوری کے زیر اہتمام آن لائن منعقد ہوا 177 واں نعتیہ طرحی مشاعرہ،درجنوں شعراء نے کی طبع آزمائی

موتی ہاری: 7فروری/ ہماری آواز(عاقب چشتی)

نعتیہ شاعری سبھی زبانوں میں لکھی جاتی ہے اور بڑے ہی ادب و احترام کے پڑھی اور سنی جاتی ہے اردو زبان و ادب میں بھی نعتیہ شاعری مقدس و پاکیزہ صنف شمار کی جاتی ہے نعتیہ شاعری کی سعادت ذریعۂ نجات و مغفرت اور توشۂ آخرت بھی ہے مذکورہ باتیں ڈاکٹر منصور احمد فریدی نے کہی اور مزید بتایا کہ بدلتے ہوئے وقت کے ساتھ ساتھ اردو زبان و ادب کی آبیاری بھی مشکوک ہے ایسے میں ہم اردو داں طبقے کی ذمہ داری اور بڑھ جاتی ہے اس کی ترویج و اشاعت کے لیے نیک نیتی کا مظاہرہ کرنا ہوگا اور اپنے بچوں کو بھی اس کی تعلیم سے آراستہ کرنے کی ہرممکن کوشش کرنی ہوگی جبکہ ناظم مشاعرہ جناب جمشید رضا ساحل بریلوی نے جملہ شعرائے کرام کا شکریہ ادا کیا اور بزم کے مشن کو مسلسل بڑھاتے رہنے میں تعاون کی گزارش کی اور مزید بتایا کہ بزم نــــــوری کے177 ویں طرحی نعتیہ مشاعرہ کا مصرع طرح”یاد طیبہ کے کیا خوب جھونکے چلے یک بیک دل کی کھیتی ہری ہوگئی”تھا جس پر شعراء نے طبع آزمائی کی اور اس بزم کا اولین مقصد اردو زبان و ادب کی ترویج ہے اردو زبان ہماری مادری زبان ہے ہمیں اس کی جانب پوری توجہ دینے کی ضرورت ہے
کچھ منتخب اشعار قارئین کی نذر ہے ملاحظہ فرمائیں!
فکر و فن ہے تخیل نہ کچھ بانکپن، کوئی ندرت نہ جدت نہ کچھ حسن فن
کیا خبر کب انھیں بھاۓ میرا سخن، بس اسی دھن میں کچھ شاعری ہوگئی
ڈاکٹر منصور فریدی
روز شنبہ ولادت مرے مصطفٰے شہر مکہ میں جب آپ کی ہوگئی
سرد ظلم و ستم کی تمازت ہوئی ہر طرف امن کی چھاونی ہوگئی
سرفراز مصباحی
نعت سلطان کونین کہنے لگا میری قسمت کی قسمت بھلی ہوگئی
ان کی مدحت کی چوکھٹ پہ سر رکھ دیا نطق خستہ کی عظمت بڑی ہوگئی
عبدالرقیب رحمانی
نور عشق حبیب خدا کے سبب دل کی پرنور ہر اک کلی ہوگئی
مٹ گئے رنج و غم کے اندھیرے سبھی ہر طرف زیست میں روشنی ہوگئی
دلکش نظامی
روئے والشمس کا جب کیا تذکرہ قلب اور روح میں روشنی ہوگئی
نعت سرکار نے بخشدیں عظمتیں مرحبا زندگی بندگی ہوگئی
عارف القادری
جب سے کہنے لگا نعت سرکار کی زیست میں ہر طرف روشنی ہوگئی
مصطفٰے کا یہ مجھ پر کرم ہوگیا معتبر یہ مری زندگی ہوگئی
شوکت رضا
یا شہ انبیاء یا شہ دوسرا آپ سے تو مجھے عاشقی ہوگئی
جام عشق و محبت پیا جب سے ہے ایسا لگتا ہے دنیا مری ہوگئ
کلام الدین کلیمی
ہجر محبوب میں زندگی یوں کٹی اس سے قائم مری دوستی ہوگئی
زیست کا لمحہ لمحہ دمکنے لگا نور افزا مری زندگی ہوگئی
فرحت صابری
نور کی دل میں پھوٹی سہانی کرن زیست میں ہر طرف روشنی ہوگئی
غنچے ارمان کے سارے کھلنے لگے جب مدینے سے وابستگی ہوگئی
عبدالباری مضطر
نور رحمت سے دل جگمگانے لگا دور دل سے ہر اک تیرگی ہوگئی
انکا لطف و کرم بے بہا ہوگیا زندگی رنج و غم سے بری ہوگئی
فیضان رضا سحر
مرحبا مرحبا مصطفٰے آگئے نور سے نور کی روشنی ہوگئی
گونجی صلی علی کی صدا چار سو دل کی دنیا میں ایسی خوشی ہوگئی
حبیب اللہ پروانہ
ان کے علاوہ مولانا محبوب شبنم,حسیب آرزو,
شمس الحق برکاتی,حاتم فیضی,افضل مظفر پوری,ارشد رضا نظامی,راحت انجم سمیت درجنوں شعراء نے شرکت کی

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

آسان ہندی زبان میں اسلامی، اصلاحی، ادبی، فکری اور حالات حاضرہ پر بہترین مضامین سے مزین سہ ماہی میگزین نور حق گھر بیٹھے منگوا کر پڑھیں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے