متفرقات

چتیا بازار میں جشن عید میلادالنبیﷺ اختتام پزیر

چتیابازار/سدھارتھ نگر 7 فروری/ ہماری آواز(نامہ نگار) آج بعد نماز عشاء عالی جناب امام الدین صاحب کے دولت خانے پر جشن عید میلادالنبی کا انعقاد کیا گیا، قرآن مقدس می تلاوت سے محفل کے افتتاح کے بعد محمد حقیق اللہ و محمد کلیم سلمہما اللہ متعلمان دارالعلوم امام احمد رضا(بندیشرپور) نے نعت و منقبت کے اشعار پیش کیے، مداح رسول اکرم مولانا نظام الدین صاحب نے عمدہ بہترین انداز میں نعت رسول پیش کر سامعین و حاضرین کو مسرور و محظوظ کیا، نعت خوان مصطفیٰ مولانا محمد عمران فیضی نے بھی بارگاہ نبی میں نعتوں کا گلدستہ پیش کیا، خطیب اہل سنت مولانا اخلاق احمد فیضی فاضل فیض الرسول براؤں شریف نے عمدہ خطاب فرماتے ہوئے اصلاح معاشرہ اور اصلاح عقائد پر گفتگو فرمائی۔ حضرت قاری نورالدین فیضی نے عمدہ انداز میں نعت رسول مقبول پیش کیا اور خطیب دوراں ماہر تقابل ادیان خطیب ہندوستان حضرت علامہ صاحب علی چترویدی (پرنسپل دارالعلوم امام احمد رضا، بندیشرپور سدھارتھ نگر) نے سیدنا صدیق اکبر اور عشق رسول پر اپنے خطاب نایاب کے دوران فرمایا کہ سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ نے عشق نبی میں ڈوب کر اپنی جان، اپنا مال، اپنی اولاد، اپنا وطن سب کچھ پیارے حبیب پر قربان کردیا۔ آپ نے ہی سب سے پہلے نبی کریم پر ایمان لائے اور سب سے پہلے خلیفہ بھی بنے۔ قرآن و حدیث میں آپ کے فضائل و مناقب کے جواہرپارے نمایاں انداز میں موجود ہیں۔
صلوۃ و سلام کے بعد حضرت علامہ چترویدی صاحب مدظلہ العالی کی دعاؤں پر محفل پاک کا اختتام ہوا۔

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

آسان ہندی زبان میں اسلامی، اصلاحی، ادبی، فکری اور حالات حاضرہ پر بہترین مضامین سے مزین سہ ماہی میگزین نور حق گھر بیٹھے منگوا کر پڑھیں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے