شعیب رضا

سب سے بہتر انسان وہ ہے جو دوسروں کو فائدہ پہنچائے؛ خدمت خلق فاؤنڈیشن سے علما کا خطاب

مانکپور کنڈہ/پرتاپ گڑھ: 10فروری (ضیاءالمصطفیٰ ثقافی)
کنڈہ تحصیل کے مجھل گاؤں میں خدمت خلق فاونڈیشن کی بنیاد رکھی جس میں ضلع بھر سے دینی وعصری علوم کے ماہرین اور قوم کے لوگ شریک ہوئے جس کی قیادت ڈاکٹر عمران خان نے کیا اور مہمان خصوصی کی حیثیت سے مفتی شاہ نواز عالم ازہری مولانا محمود ریاض قاری احمد اللہ فاروقی اور حافظ عامر فاروقی موجود تھے اس تنظیم کے مقرر خصوصی مفتی شاہ نواز عالم ازہری نے خدمت خلق کے موضوع پہ مجمع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کے بندوں کی خدمت کرنا سب سے بڑی عبادت ہے انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی ہم سب کو اپنی عبادت کے لیے عبادت کیا ہے اور اللہ کی عبادت میں سے مخلوق کی خدمت کرنا بھی ہے مزید انہوں نے کہا آج ہماری قوم کی بہت ساری لڑکیاں غربت کی وجہ سے کماری رہ گئ ہیں لیکن ہمارے قوم کے صاحب ثروت لوگ اسکی طرف توجہ نہین دے رہے ہیں جبکہ مخلوق کی خدمت کرنا اللہ کی عبادت ہے اللہ نے مخلوق کی خدمت کی بنیاد پہ اللہ اپنے بندوں کو ولایت کے مقام پر فائز کردیتا ہے جیسا کہ ایک مرتبہ سید احمد کبیر رفاعی سے ایک مرتبہ پہونچا گیا تو انہوں نے کہا کہ ایک مرتبہ میں راستہ سے گزر رہا تھا تو ایک کتا تھا جس کے بدن پہ زخم تھا تو میں نے اسکو اپنے قریب کیا تو جیسا جیسا کتا میرے قریب ہوریا تھا اللہ مجھے اپنے قریب کررہا تھا انہون نے کہا کہ جب ایک اللہ کا بندہ ایک بے زبان مخلوق کے ساتھ اس طرح پیش آیا تو اللہ نے اہنے قرب کرلیا اس ثابت ہوتا ہے کہ مخلوق کی خدمت کرنا اللہ کی عبادت ہے مولانا محمود ریاض نے کہا کہ مخلوق جب مخلوق کی خدمت کرتا ہے تو اللہ کی عبادت میں شمار کیا جاتا ہے، انہوں نے کہا قران مجید اور رسول اکرم کی تعلیمات وسیرت نے سکھایا ہے کہ سب سے بہتر انسان وہ ہے جو دوسروں کو فائدہ پہونچائے اور کسی کو تکلیف نہ دے مزید انہوں نے کہا کہ غریب ومسکین اور عام لوگوں کی خدمت کرنا اور دلجوئ کرنا یہ اللہ کی اطاعت ہے اور جب انسان کسی انسان کی مدد وحاجت روائ کرتا ہے تو فطری طور پہ انکے دونوں کے درمیان الفت ومحبت وبھائ چارگی پیدا ہوتا ہے اخر میں انہوں نے کہا کہ اللہ کے مخلوق کی خدمت کرنا کامیابی وکامرانی کا ذریعہ ہےتنظیم کی طرف سے یوپی بورڈ سے 84فیصد نمبر حاصل کرنے والے خالد انصاری ،سی بی ایس ای بورڈ سے 94فیصد نمبر حاصل کرنے والے محمد شاداب راعین کو دینی وعصری علوم کے ماہرین کے ہاتھوں سے اعزاز سے نوازا گیا، ۔اس موقع وکیل واحد، ایڈوکیت علاء الدین، عمر صدیقی، نجم حسن، مولانا ارمان، حافظ اعجاز، مولانا رضوان مولانا مسلم وغیرہ خاص طور موجود تھے۔

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

آسان ہندی زبان میں اسلامی، اصلاحی، ادبی، فکری اور حالات حاضرہ پر بہترین مضامین سے مزین سہ ماہی میگزین نور حق گھر بیٹھے منگوا کر پڑھیں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے