مانکپور کنڈہ/پرتاپ گڑھ: 11فروری(ضیاءالمصطفیٰ ثقافی) دوسری عورت کے ساتھ رہنے کے لئے منع کرنے پر تین بچوں کی ماں کوشوہر نے پیٹ کر طلاق دے دیا،اور گھر سے نکال دیا، متاثرہ نے شوہر کے خلاف پولیس کو تحریر دی ہے، پولیس نے متاثرہ کا کنڈہ سی ایچ سی میں علاج کرانے کے بعد متاثرہ کے شوہر کے خلاف رپورٹ درج کرلیا ہے ،کنڈہ تحصیل کے شیخ پور عاشق کے رہنے والے محمد بشیر کی بیوی رئیسہ بانو پولیس کو تحریر دیتے ہوئے یہ بتائ ہے کہ اسکا مائکہ پنگری میں ہے، 22سال پہلے اسکی شادی ہوئ تھی اور رئیسہ بانو کا شوہر ایک عورت جو کہ نرئ سنگرام گڑھ کی رہنے والی ایک عورت سے محبت کرکے اسکے جال پھنس گیا ہے، اسکو گھر لاکر رکھتے ہیں اور منع کرنے پہ ہر دن جھگڑا ہوتا ہے 11جولائ 2019کو سمجھوتہ ہونے کے باوجود اسکی عادت سدھار نہیں ہے، وہ چھ ماہ سے پھر اسی عورت کے ساتھ رہنے لگے رئیسہ نے 26دسمبر کو ڈی ایم کنڈہ سے شکایت بھی کی تھی ،اس شکایت سے ناراض ہوکر رئیسہ کا شوہر محمد بشیر مارنے پیٹنے لگااور بولا کہ ڈی ایم سے شکایت کیوں کی ہے پولیس اس سے تلاش کررہی ہے 6فروری کو دن میں 11بجے رئیسہ کے ساتھ گالی گلوچ کیا اور مارا پیٹا اور رئیسہ کا اپنے شوہر پر الزام ہے کہ تین بار طلاق طلاق کہ کر جان سے مارنے کی دھمکی دیتے ہوئے گھر سے نکال دیا ،رئیسہ کی تحریر پر پولیس نے متاثرہ کو کنڈہ سی ایچ سی علاج کرانے کے لئے بھیج دیا اور اسکے شوہر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا
متعلقہ مضامین
ترنگے کی بےحرمتی ملک کے لیے افسوسناک: مودی
ہماری آواز/نئی دہلی، 31 جنوری (پریس ریلیز) وزیراعظم نریندر مودی نے اتوار کو کہا کہ 26 جنوری کو لال قلعہ پر ترنگے کی بے حرمتی سے پورے ملک کو کافی دکھ ہوا لیکن ہمیں آنے والے وقت کو نئی امید اور نئے طریقے سے ابھرنا ہے مسٹر مودی نے اکاش وانی پر اپنے ماہانہ پروگرام […]
حضرت مولانا ہارون الرشید صاحب قاسمی کا انتقال،جمال پور کے آبائی قبرستان میں سپرد خاک
دربھنگہ: 14 فروری، ہماری آواز(نامہ نگار) مشہور بزرگ عالم دین حضرت مولانا ہارون الرشید صاحب قاسمی سابق پر نسپل مدرسہ رحمانیہ سوپول بیرول دربھنگہ وشیخ الحدیث جامعہ نورالعلوم گٹھامن، پالنپور،گجرات و بانی وناظم مدرسہ رحمانیہ نسواں جمالپور دربھنگہ آج علی الصبح تین بجے مختصر علالت کے بعد مالک حقیقی سے جا ملے، وہ دو مہینے […]
آستانۂ لطیفیہ سے آنے والے مؤقر مہمان حضرت مولانا صوفی محمد شفیق لطیفی یارعلوی کے لیے خانقاہ فیض الرسول میں اعزازی مجلس کا انعقاد
براؤں شریف/سدھارتھ نگر: ہماری آواز(نامہ نگار) 11 جنوری// بارگاہ شعیب الاولیاء اور بارگاہ مخدومۂ اہل سنت میں خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے آئے ہوئے معزز مہمان حضرت مولانا صوفی محمد شفیق لطیفی یار علوی کی آمد کی مناسبت سے آج مزار حضور شعیب الاولیاء کے برآمدے میں ایک عقیدت مندانہ مجلس کا انعقاد کیا […]



