مانکپور کنڈہ/پرتاپ گڑھ: 11فروری(ضیاءالمصطفیٰ ثقافی) سامان خریدنے گی نوعمر لڑکی لاپتہ ہوگئ اس کی والدہ نے دس افراد کے خلاف اغوا کی رپورٹ درج کروائی۔ پولیس حرکت میں آئی اور اسے سہیلی کے گھر سے بر آمد کرلیا۔ ملزمان سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔ موجودہ رہائشی کملیش ورما کی 17 سالہ بیٹی شیوانی منگل کی شام گھر سے باہر کتابیں اور کپڑے خریدنے گئی تھی۔ اس کے بعد، وہ لاپتہ ہوگئیں۔ واپسی نہ ہونے پر والدہ نے پولیس سے کہا کہ اسے اغوا کی تحریر دی پولیس نے ندیم ، بادشاہ ، سیف ، ایڈووکیٹ ، عظیم ، لالچند ، اس کی اہلیہ منو یادو ، گووند ، بنو یادو کے خلاف رپورٹ درج کی اور آدھا درجن ملزمان کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ شروع کردی۔ بدھ کی صبح پولیس نے عطا نگر میں سہیلی کے گھر سے شیوانی کو برآمد کیا۔ گھر والوں کو فون کرکے بلایا اور لڑکی سے ملوایا ۔ شیوانی کو پولیس نے طبی معائنے کے لئے بھیجا ہے۔ عدالت میں 164 کے اس بیان کے بعد اس کو گھر والے کے سپرد کردیا ،پولیس اسٹیشن انچارج ڈی پی سنگھ کا کہنا ہے کہ نصف درجن ملزمان کو حراست میں لیا گیا ہے اور ان سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔ نوعمر بچی کو بر آمد کرا لیا گیا ہے شیوانی کی والدہ انیتا ورما کا الزام ہے کہ اس کے بیٹے کو کچھ لوگوں نے کچھ دن پہلے پیٹا تھا۔ تو اس ملزم کو جیل بیھجا گیا تھا اسی رنجش میں میری بیٹی کو اغوا کر لے گئے تھے
متعلقہ مضامین
پرنم آنکھوں سے علامہ حفیظ اللہ قادری سپرد خاک
ڈومریاگنج/سدھارتھ نگر: ہماری آواز(نامہ نگار) 22جنوری گذشتہ جمعرات کو طویل علالت کے بعد مفکر اہل سنت خلیفہ اجمل العلماء و فقیہ ملت، ضلع سدھارتھ نگر کی علمی ادبی شخصیت علامہ الحاج الشاہ محمدحفیظ اللہ قادری اشرفی رحمۃ اللہ علیہ بانی دارالعلوم اہل سنت غریب نواز بیدولہ ڈومریاگنج ضلع سدھارتھ نگر کا انتقال ہوگیا تھا۔بروز جمعہ […]
مودی حکومت کسانوں کی نہیں صنعت کاروں کی خیر خواہ ہے: راہل
نئی دہلی: ہماری آواز/ 31 دسمبر (پریس ریلیز) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ مودی سرکار کسانوں کے مفادات کی باتیں کر کے محض دکھاوا کرتی ہے لیکن حقیقت میں وہ سرمایہ داروں کی خیرخواہ ہے اور اسی وجہ سے اس نے صنعتکاروں کا کھربوں روپے کا قرض معاف کیا ہے […]
جمیعت علماء گوپامئو کے تحت ایک روزہ جلسہ اصلاح معاشرہ منعقد
ہردوئی: 13 فروری/ ہماری آواز(یاسر قاسمی) جمعیت علماء گوپامؤکے زیر اہتمام محلہ بقر قصاب کی مدینہ مسجد میں ایک روزہ جلسہ اصلاح معاشرہ منعقد ہوا، صدارت نائب صدر مولانا حمایت اللہ ندوی اورنظامت مقامی صدر مولانا محمد شاہد قاسمی نے کی۔بعد نماز مغرب منعقدہ جلسے میں ضلعی نائب صدر مولانا محمد حسن قاسمی نے خصوصی […]