پریس ریلیز (پرتاول)مفتی معین الدین فاروقی ،سجادہ نشیں خانقاہ حمیدیہ شکر تالاب بنارس کے ایک بھیانک سڑک حادثہ میں زخمی ہونے کی وجہ سے تمام متوسلین ،معتقدین اور متعلقین کو سخت صدمہ پہنچا ہے ،اور حضرت کی صحت یابی کی دعا ٕ کرتے ہیں،مفتی قاضی فضل رسول مصباحی نے کہا کہ مفتی معین الدین فاروقی بڑے متحرک وفعال شخصیت ہیں اور مذہبی ومسلکی کاموں کی شفافیت کے لۓ ہمہ وقت متفکر رہتے ہیں اور بروقت عملی اقدام کے ذریعے خلق خدا کی صحیح رہنماٸ فرماتے رہتے ہیں ”مفتی بوڑڈ بنارس “کا قیام آپ کی اُسی فکری تحریک کا عملی ثبوت ہے ۔دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کو جلد از جلد صحت اور تندرستی عطا فرماۓ ،تاکہ آپ کے ذریعہ مسلکی کام کو فروغ وارتقا ملے اور لوگوں کو شرعی حیثیت سے زندگی بسر کرنے کا موقع حاصل ہو ۔علامہ شیر محمد قادری ،مولانا رفعت اللہ علیمی ،مولانا عبد المطلب مصباحی ،مولانا توحید احمد مصباحی،قاری توصیف رضا ،مولانا مسعودعالم سراجی ،ماسٹر احتشام الحسن وغیرہ متعدد علما و دانشوران نے دعا ٕ صحت کی، اور اس کی اپیل بھی کی ہے۔
متعلقہ مضامین
مظفر پور میں امارت شرعیہ پھلواری شریف پٹنہ کے مولانا سجاد میموریل ہسپتال کی جانب سے مفت ہیلتھ کیمپ کا اہتمام
انسانیت کی خدمت بڑی عبادت ہے:مظفر پور میں امارت شرعیہ پھلواری شریف پٹنہ کے مولانا سجاد میموریل اسپتال کی جانب سے مفت ہیلتھ کیمپ کے موقع پر علماء و دانش وران کا خطاب مظفرپور: 17فروری (پریس ریلیز) امارت شرعیہ نے اپنے قیام کے پہلے دن سے ہی مذہب، ذات پات ، رنگ و نسل کی […]
کسان بڑی تعداد میں ٹریکٹروں کے ذریعہ دہلی آرہے ہیں
ہماری آواز: دہلی،23جنوری(نامہ نگار) یوم جمہوریہ پر کسان محاذ کی طرف سے دہلی کے آؤٹر رنگ روڈ پر ٹریکٹر پریڈ کے اعلان کے بعد اچانا علاقے سے کافی تعداد میں ٹریکٹروں کے قافلے کے ساتھ کسان دہلی بارڈر کی طرف روانہ ہورہے ہیں۔ ہائیوے پر ہر دس سیکنڈ میں دہلی کی طرف ترنگا،بھاکیو کا جھنڈا […]
خود شناسی
ازقلم : ابوالمتبسم ایاز احمد عطاری، پاکستان ایک دانا آدمی کی گاڑی گاؤں کے قریب خراب ہوگئی اس نے سوچا کہ گاؤں سے کسی سے مدد لیتا ہوں وہ جیسے ہی گاؤں میں داخل ہوا تو اس نے دیکھا ایک بوڑھا شخص چارپائی پر بیٹھا ہے اور اس کے قریب مرغیاں دانہ چگ رہی ہیں […]



