تعلیم

ہمیں اپنا تعلیمی ماحول چاہیے

جانشین فقیہ ملت اور فلاح ملت ٹرسٹ کے اراکین کا ہر ہفتہ دیہاتوں کا دورہ، تعلیمی بیداری پیدا کرنے کی جدوجہد

بستی: 13 فروری/ ہماری آواز(پریس ریلیز)

عام طور سے ضلع بستی,سدھارتھ نگر،ڈومریاگنج اورسنت کبیر نگر، کے ماتحت آنے والے گاؤں و علاقے کے مدارس میں جو تعلیمی نظام ہے, وہ دوہری چھری سے حلال کرنے کے مترادف ہے, کیوں کہ اس نظام کی وجہ سے قوم مسلم کو دو طرفہ نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے, ایک تو غیر اسلامی ماحول میں بچپن سے بچوں کی تعلیم ہونے کی وجہ سے ان کی تربیت غیر اسلامی ہوتی ہے جس کی بنیاد پر اگر ایسے ماحول کے تربیت یافتہ کسی طرح بڑے پوسٹ یا عہدے پر پہنچ جائیں تو بھی انہیں اسلام و سنیت اور قوم مسلم کے لیے کوئی درد نہیں ہوتا الا ماشاء اللہ. دوسرے یہ کہ غیر کے اسکول میں باضابطہ مسلم بچوں کے جانے کی وجہ سے ان کی دینی تعلیم بالکل بے ضابطہ ہوکر رہ گئی ہے, گھنٹے دو گھنٹے میں ایک مدرس کی نگرانی میں پچاس سے سو لڑکے تک ہوتے ہیں, ایک بچے پر روز آنہ ایک سے دو منٹ آتا ہے, اس ایک دو منٹ میں ایک بچے کو ضروری تعلیم بھی نہیں دی جاسکتی چہ جائے کہ اسے ماہر بنایا جائے, دنیا کی کوئی ایسی تعلیم ہے جس کے متعلق بچے کو روز آنہ ایک دو منٹ ملے اور وہ اس سے متعلق ضروری چیزیں سیکھ جائے؟! نہیں ہر گز نہیں, پھر اسلام و سنیت جو ایک مسلم کی جان ہے, وہ اس کے متعلق ان چند لمحوں میں کیسے سیکھ سکتا ہے؟! ہم مسلمان ہیں اس کے باوجود ہمارا دینی تعلیم سے متعلق یہ رویہ, نہایت ہی افسوس ناک ہے, اس لیے ہمیں اپنی قوم کی دینی تعلیم مضبوط کرنے کے ساتھ یہ کہ وہ عصری و ماڈرن تعلیم میں بھی پیچھے نہ رہیں, کم از کم ابتدائی و بنیادی تعلیم و تربیت کے لیے اپنا تعلیمی و تربیتی ماحول چاہیے, غیر کے اسکولوں میں پڑھاکر ہم نے دینی و تربیتی بہت نقصان اٹھالیا, اب یہ نقصان نہیں اٹھانا ہے. فلاح ملت ٹرسٹ کے بانی جانشین فقیہ ملت حضرت مولانا  مفتی ازہار احمد امجدی مصباحی ازہری زید مجدہ, مرکز تربیت افتا و خانقاہ امجدیہ, اوجھاگنج, اور ٹرسٹ کے اراکین قوم مسلم میں اس جہت سے بیداری لانے کے لیے بھر پور کوشاں ہیں, اسی لیے ہر جمعہ کو کسی گاؤں میں جاکر اس کے متعلق مدارس کے ذمہ داران اور گاؤں والوں سے گفتگو کی جاتی ہے اور درمیان میں موقع ملتا ہے تو اسے بھی بروے کار لاکر اس مشن کو آگے بڑھانے کی کوشش کی جاتی ہے. پچھلے جمعہ کو ندوری, درمیان میں بروز بدھ کو پکری, حسین آباد اور اس جمعہ کو لبدھاں والوں سے جانشین فقیہ ملت زید مجدہ اور اراکین فلاح ملت ٹرسٹ نے اپنے دینی و عصری تعلیمی ماحول سے متعلق گفتگو کی, سب لوگوں نے بڑی خوشی کا اظہار کیا, کیوں کہ سب لوگ اپنی قوم کی تنزلی و پستی کے کرب کو محسوس کر رہے ہیں, ان شاء اللہ نتیجہ بہتر ہوگا کیوں کہ جب احساس زیاں ہوجائے تو اس کی تلافی ایک حد تک آسان ہوجاتی ہے, اور الحمد للہ کئ لوگ فلاح ملت کے ممبر بھی بنے اور انہوں نے برجستہ کہا کہ ہم فلاح ملت ٹرسٹ کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان شاء اللہ ہمیشہ کھڑے رہیں گے۔

ان مقامات پر جانشین فقیہ ملت زید مجدہ کے ساتھ مولانا عبد الاحد صاحب قبلہ پکری, مولانا سلیم صاحب پکری, نبیرہ فقیہ ملت مولانا محمدابو عبیدہ امجدی مصباحی بستی, مولانا زاہد علی صاحب سریا, مولانا نور محمد صاحب کوٹیا, مولانا اسماعیل صاحب پکری, مولانا جنید صاحب لبدھاں, حافظ توقیر صاحب ندوری, محمد احمد صاحب فریندا جاگیر, جاویدصاحب لبدھاں, کمال خان پردھان پکری و ندوری مدرسہ کے مینیجر وغیرہ شامل رہے. 

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

آسان ہندی زبان میں اسلامی، اصلاحی، ادبی، فکری اور حالات حاضرہ پر بہترین مضامین سے مزین سہ ماہی میگزین نور حق گھر بیٹھے منگوا کر پڑھیں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے