ہردوئی: 13 فروری/ ہماری آواز(یاسر قاسمی) جمعیت علماء گوپامؤکے زیر اہتمام محلہ بقر قصاب کی مدینہ مسجد میں ایک روزہ جلسہ اصلاح معاشرہ منعقد ہوا، صدارت نائب صدر مولانا حمایت اللہ ندوی اورنظامت مقامی صدر مولانا محمد شاہد قاسمی نے کی۔بعد نماز مغرب منعقدہ جلسے میں ضلعی نائب صدر مولانا محمد حسن قاسمی نے خصوصی خطاب کیا، اپنے خطاب میں انہوں نے بے پردگی، عریانیت اور بے حیائی کو معاشرتی برائیوں کی بنیاد قرار دیا، مقامی صدر مولانا محمد شاہد قاسمی نے اپنے مختصر خطاب میں بچوں اور بچیوں کی دینی تعلیم و تربیت پر زور دیا، انہوں نے کہا کہ دینی تعلیم جتنی عام ہو گئی اسی قدر برائیوں کا گراف کم ہوتا جائے گا، مولانا محمد عرفان ندوی نے اپنی تقریر میں دینی تقاضوں کی تکمیل اور ہدایات نبوی کی روشنی میں زندگی گزارنے کی حاضرین کو نصیحت کی، انہوں نے کہا کہ اس وقت معاشرے میں جھوٹ، دھو کہ دہی، ناپ تول میں کمی اور تجارت کے شرعی ضابطوں کو یکسر نظر انداز کرنا جیسی برائیوں کا بازار گرم ہے، نبی علیہ الصلاۃ و السلام کی دعاؤں کا ثمرہ ہے کہ آج ہم محفوظ ہیں، ورنہ یہ وہ برائیاں ہیں جن کے سبب پہلی قومیں عذاب الہی سے تباہ و برباد ہوئیں، جلسے کا آغاز حافظ محمد قمر کی تلاوت کلام اللہ سے ہوا ، نعتیہ اشعار حافظ محمد مشیر نے پیش کیے، مدرسہ اصلاح المسلمین کے مہتمم مولانا شمس الدین کی رقت آمیز دعا کے ساتھ جلسہ اختتام پذیر ہوا، جلسے میں مولانا حمایت اللہ ندوی، مولانا محمد عمران ند وی، مولانا محمد افضال ند وی ، مولانا شاہ نواز ندوی، مولانا نوشاد ندوی، مولانا منیر حقی، مولانا عبدالجبار ندوی ، حافظ دلشاد اور مقامی جمعیت کے سبھی اراکین سمیت عوام الناس نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
متعلقہ مضامین
چیتن شرما قومی سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین منتخب
نئی دہلی: ہماری آواز(اے۔این۔آئی۔) 24دسمبر// بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ(BCCI) نے جمعرات کو سابق فاسٹ بولر چیتن شرما کو نیشنل مین سلیکشن کمیٹی کے پینل کا چیئرمین مقرر کیا۔ بی سی سی آئی نے ایک ریلیز میں کہا ، مدن لال، آر۔پی۔سنگھ اور سلیکشن نائک کی کرکٹ ایڈوائزری کمیٹی (CAC) نے جمعرات کو آل انڈیا سینئر […]
ہمیں شب برأت کو رب کا عظیم تحفہ سمجھ کر عبادت کرنی چاہیے: مدرسہ اصلاح معاشرہ تعلیم آباد میں منعقدہ محفل شب برات کے موقع پر علماے کرام کا خطاب
علی گڑھ: 29 /مارچ، ہماری آواز(ضیاء الرحمن امجدی) مدرسہ اصلاح معاشرہ تعلیم آباد علی گڑھ میں کل ہند انجمن اصلاح معاشرہ اہل سنت وجماعت علی گڑھ کی جانب سے”جشن شب برأت”کا انعقاد شہزادہ حضور امین ملت محبوب العلماء سید محمد امان میاں قادری (ولی عہد خانقاہ برکاتیہ مارہرہ شریف) مدظلہ العالی والنورانی کی صدارت و […]
علامہ صابر القادری علیہ الرحمہ آسمان صحافت کے نیر تاباں تھے
گونڈہ/محمدقمرانجم قادری فیضی ادیب شہیر حضرت علامہ الحاج اسلام الدین احمد انجم صاحب قبلہ فیضی خادم جامعہ خدیجۃ الکبری مسلم نسواں کالج پپراادائی گوراچوکی ضلع گونڈہ یوپی نے ایک موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے آپ نے کہا مذکورہ بالاسرخی تحریر کرتے ہوٸے بیشمار خوبیوں اورصفات کے جامع صاحب تصانیف کثیرہ۔ استاذالعلماء آفتاب فلک صحافت […]
