شعر و شاعری

بزم مسلم سندیلوی کی ماہانہ شعری نشست منعقد، مسیح الملک حکیم اجمل خاں کو یاد کیا گیا

سندیلہ/ ہردوئی: 13 فروری، ہماری آواز(یاسر قاسمی) آج ہفتے کے روز بزم مسلم سندیلوی کی ماہانہ نشست اردو گھر نشتر منزل وزیر حسن روڈ محلہ مہتوانہ بڑا کنواں میں منعقد ہوئی۔صدارت فرید الدین نے کی۔فرائض نظامت ڈاکٹر زبیر صدیقی نے انجام دئے ۔ ڈاکٹر (ڈینٹسٹ) ڈاکٹر زاہد (ڈاکٹر راجہ) نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ منعقدہ نشست میں مسیح الملک حکیم اجمل خاں کو یاد کیا گیا۔تلاوت کلام پاک سے آغاز کے بعد بزمِ مسلم سندیلوی کے صدر عبد الولی نے مقالہ پیش کیا ، انکی حیات و ملی خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکیم اجمل خاں عالمی شہرت یافتہ طبیب تھے۔ایک مخلص سیاسی رہنما ، دوراندیش، منصوبہ ساز ، اعلی درجے کے مدبر اور ایک اچھے شاعر تھے۔حکیم اجمل خاں نے مسلمانوں میں تعلیمی بیداری پیدا کرنے کے لئے جامعہ ملیہ کی داغ بیل ڈالی۔ آپ نے مسلم یونیورسٹی علی گڑھ کے قیام کے لیے بھی اہم مشورے دیے۔ ندوۃ العلماء کی انتظامیہ کے ذمہ دار کی حیثیت سے اپنی مخصوص فکر پیش کی۔حکیم اجمل خاں ایک مخلص سیاسی رہنما تھے۔وہ ہندو مسلم اتحاد کے علم برداروں میں تھے۔ اس موقع پر شعراء نے اپنا کلام پیش کیا، منتخب اشعار نذر قارئین ہیں۔
غموں سے کبھی ہم کو راحت نہ ہوتیاگر بھول جانے کی عادت نہ ہوتیکلیم اطہر کرنوی
الگ یہ بات ہے موسم بدلتے ہیں زمانے کےزمینداروں کے آنگن سے زمینداری نہیں جاتیداور رضا سندیلوی
زمانہ تھا زباں ہر ایک تیرا نام لیتی تھیکسی بھی بزم میں اب تو ترا چرچا نہیں ہوتاسہیل سندیلوی
تاج ہم کو عزیز ہے کیونکہاس میں اپنا ہی خون رکھا ہےڈاکٹر زبیر صدیقی
زباں جب نہ کچھ کہہ سکی حال دل کانگاہوں نے دہرا دیا سب فساناعبدالولی ناچیز سندیلویعلاوہ ازیں حسنین ضیاء سندیلوی سمیت دیگر شعراء نے بھی اپنا کلام پیش کیا

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے