ہردوئی: 13 فروری/ ہماری آواز(یاسر قاسمی) جمعیت علماء گوپامؤکے زیر اہتمام محلہ بقر قصاب کی مدینہ مسجد میں ایک روزہ جلسہ اصلاح معاشرہ منعقد ہوا، صدارت نائب صدر مولانا حمایت اللہ ندوی اورنظامت مقامی صدر مولانا محمد شاہد قاسمی نے کی۔بعد نماز مغرب منعقدہ جلسے میں ضلعی نائب صدر مولانا محمد حسن قاسمی نے خصوصی خطاب کیا، اپنے خطاب میں انہوں نے بے پردگی، عریانیت اور بے حیائی کو معاشرتی برائیوں کی بنیاد قرار دیا، مقامی صدر مولانا محمد شاہد قاسمی نے اپنے مختصر خطاب میں بچوں اور بچیوں کی دینی تعلیم و تربیت پر زور دیا، انہوں نے کہا کہ دینی تعلیم جتنی عام ہو گئی اسی قدر برائیوں کا گراف کم ہوتا جائے گا، مولانا محمد عرفان ندوی نے اپنی تقریر میں دینی تقاضوں کی تکمیل اور ہدایات نبوی کی روشنی میں زندگی گزارنے کی حاضرین کو نصیحت کی، انہوں نے کہا کہ اس وقت معاشرے میں جھوٹ، دھو کہ دہی، ناپ تول میں کمی اور تجارت کے شرعی ضابطوں کو یکسر نظر انداز کرنا جیسی برائیوں کا بازار گرم ہے، نبی علیہ الصلاۃ و السلام کی دعاؤں کا ثمرہ ہے کہ آج ہم محفوظ ہیں، ورنہ یہ وہ برائیاں ہیں جن کے سبب پہلی قومیں عذاب الہی سے تباہ و برباد ہوئیں، جلسے کا آغاز حافظ محمد قمر کی تلاوت کلام اللہ سے ہوا ، نعتیہ اشعار حافظ محمد مشیر نے پیش کیے، مدرسہ اصلاح المسلمین کے مہتمم مولانا شمس الدین کی رقت آمیز دعا کے ساتھ جلسہ اختتام پذیر ہوا، جلسے میں مولانا حمایت اللہ ندوی، مولانا محمد عمران ند وی، مولانا محمد افضال ند وی ، مولانا شاہ نواز ندوی، مولانا نوشاد ندوی، مولانا منیر حقی، مولانا عبدالجبار ندوی ، حافظ دلشاد اور مقامی جمعیت کے سبھی اراکین سمیت عوام الناس نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
متعلقہ مضامین
مدرسہ اصلاح معاشرہ تعلیم آباد میں مولانا محسن مصباحی صاحب کی آمد پر استقبالیہ محفل کا انعقاد
عشقِ رسول کے اظہار کے لیے نعت خوانی ایک بہترین ذریعہ ہے: مولانا محسن مصباحی علی گڑھ: 11/مارچ، ہماری آواز(ضیاءالرحمٰن امجدی) مدرسہ اصلاح معاشرہ تعلیم آباد میں استقبالیہ محفل کا اہتمام کیا گیا۔ محفل کا آغاز مدرسہ اصلاح معاشرہ تعلیم آباد کے طالب علم کی تلاوت قرآن پاک سے ہوا. بعدہ ساؤتھ افریقہ سے تشریف […]
کسان اپنے مطالبات سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، زرعی قوانین واپس لینے سے ہی مسئلہ حل ہوگا: راکیش ٹکیت
نئی دہلی، 30 دسمبر (پریس ریلیز) زرعی اصلاحاتی قوانین کے مخالف رہنماؤں نے بدھ کے روز حکومت کے ساتھ شروع ہوئی چھٹے دور کی بات چیت سے پہلے واضح طور پر کہا کہ اس مسئلے کا حل تینوں قوانین کو رد کرنے سے ہی برآمد ہوگا بھارتیہ کسان یونین (بی کے یو) کے رہنما راکیش […]
یوم جمہوریہ کو ہوئے تشدد میں گرفتار کسانوں کی رہائی کی مانگ خارج
ہماری آواز/نئی دہلی، 2فروری (پریس ریلیز) دہلی ہائی کورٹ نے یوم جمہوریہ کے موقع پر ٹریکٹر ٹرالی کے دوران تشددکے سلسلہ میں 26جنوری کو یا اس کے بعد سندھو بارڈر، ٹکری بارڈر اور غاز ی پور سرحد کے نزدیک ’غیرقانونی طریقہ سے‘حراست میں لئے گئے کسانوں سمیت تمام لوگوں کو رہائی کی مانگ کرنے والی […]