بستی: ہماری آواز(نمائندہ) 17 فروری
ضلع بستی کے تحصیل رودھولی کی مشہور ومعروف دینی درسگاہ دارلعلوم اھل سنت غوثیہ نظامیہ حسنی پوسٹ بانس کھور کلاں ضلع بستی میں ہر سال کی طرح اس سال بھی شہنشاہ ہند خواجہ خواجگان حضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیری علیہ الرحمہ کا عرس نہایت ہی اہتمام کے ساتھ 18فروری کو بعد نماز عشاء دارالعلوم کے گراؤنڈ میں منایا جاۓگا اس موقع پر ہند الولی کانفرنس کا بھی انعقاد ہوگا جس کی سرپرستی نبیرہ خطیب البراہین خلیفہ حضور حبیب العلماء پیر طریقت حضرت علامہ الحاج الشاہ محمد سعید نظامی صاحب قبلہ فرمائیں گے
جبکہ صدارت حضرت علامہ مولانا زین العابدین نظامی پرنسپل دارالعلوم ہذا اور نظامت حضرت مولانا انعام اللہ نظامی خطیب وامام نظام المساجد حسنی کریں گے
اس پروگرام میں خصو صی خطاب خلیفہ شیخ الاسلام حضرت علامہ مولانا محمد طاھر القادری مصباحی نظامی شیخ الحدیث دارالعلوم اہل سنت غوثیہ نظامیہ حسنی بستی کا ہوگا جبکہ حضرت قاری رفیق احمد نظامی بستوی نعت و منقبت کاحسین گلدستہ پیش کریں گے حسنی کی نوجوان کمیٹی نے عاشقان خواجہ غریب نواز سے کثیر تعداد میں شرکت کی اپیل کی ہے